• Home
  • Blog
  • ورلڈ بینک کی ہوشربا رپورٹ: خطے کے 48 فیصد غریب پاکستان میں آباد، یومیہ آمدنی 850 روپے سے کم
Image

ورلڈ بینک کی ہوشربا رپورٹ: خطے کے 48 فیصد غریب پاکستان میں آباد، یومیہ آمدنی 850 روپے سے کم

عالمی بینک کی غربت سے متعلق جاری کردہ حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ‘میناپ’ خطے کے 48 فیصدغریب عوام پاکستان میں رہتے ہیں جبکہ  ان افراد کی یومیہ آمدنی خطِ غربت کی مقرر کردہ حد 3 ڈالر  یا تقریباً 840 روپے سے بھی کم ہے۔

’میناپ‘ خطے میں مشرق وسطیٰ، شمالی افریقا، افغانستان اور پاکستان شامل ہیں۔

عالمی بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طویل اقتصادی اصلاحات کے نتیجے میں حقیقی گھریلو آمدنی میں کمی واقع ہوئی ہے، جس سے نہ صرف ملک میں غربت بڑھی ہے بلکہ روزگار کے مواقع بھی کم ہوئے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق 2018-19 سے 2024-25 کے دوران 3 ڈالر یومیہ کی سطح پر پاکستان میں غربت کی شرح میں 6.4 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ 4.2 ڈالر والی سطح پر یہ اضافہ 3.2 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی بینک کا تخمینہ ہے کہ رواں مالی سال میں پاکستان کی جی ڈی پی  نمو 2.2 فیصد رہے گی، جو تقریباً گزشتہ سال کی سطح کے برابر ہے۔

رپورٹ میں  کہا گیا ہے کہ پاکستان کو مسلسل کئی منفی معاشی جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، جن میں کورونا وبا اور 2022 کے تباہ کن سیلاب سمیت معاشی بحران، ہوشربا مہنگائی اور روپے کی قدر میں گراوٹ شامل ہیں۔

مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کے معاشی اثرات کا ذکر کرتے ہوئے عالمی بینک نے نشاندہی کی ہے کہ اس تنازع کے آغاز کے بعد سے پاکستان اور لبنان میں پیٹرول کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ شام اور متحدہ عرب امارات میں بھی قیمتیں بڑھیں۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمتوں میں پاکستان میں 40 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا (جبکہ لبنان میں یہ 80 فیصد اور متحدہ عرب امارات میں 70 فیصد تک بڑھیں)۔

متعلقہ خبریں۔

ایران کے خلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان، رپورٹ

واشنگٹن — ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران امریکی فضائی طاقت کو نمایاں نقصان پہنچنے کا انکشاف…

ByBySajid Ali Oct 7, 2026

پاکستان کی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں پانی سے متعلق اہم قرارداد منظور

جنیوا — اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے محفوظ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے انسانی…

ByBySajid Ali Oct 7, 2026

یمن کے عدن ایئرپورٹ پر حوثیوں کا میزائل حملہ، 2 بیلسٹک میزائل داغ دیے گئے

عدن جنوبی یمن میں حوثی گروپ نے عدن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 2 بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا، تاہم…

ByBySajid Ali Oct 7, 2026

نئی دہلی— بھارتی ریاست گجرات میں تیز رفتار گاڑی سڑک کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی، حادثے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ گزشتہ روز گجرات کے ضلع بھاونگر میں پیش آیا، جہاں تیز رفتار گاڑی…

ByBySajid Ali Oct 7, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top