پاکستان نیوی کے جہاز یرموک نے بحیرہ عرب میں پاکستانی ساحل سے دور دو کامیاب انسدادِ منشیات کارروائیاں کیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں منشیات قبضے میں لے لی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیوی کی کارروائیوں کے دوران دو کشتیوں کو روکاگیا، کشتیوں کے خفیہ خانوں سے تقریباً 850 کلو آئس اور 2 ہزار کلو چرس برآمد کی گئی۔
قبضے میں لی گئی منشیات کی مالیت تقریباً 9 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہے، منشیات کو مزید تلفی اور قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ حکام کے سپرد کیا جائے گا ۔














