• Home
  • Blog
  • نوشکی میں مبینہ جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی کا پوسٹ مارٹم مکمل
Image

نوشکی میں مبینہ جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی کا پوسٹ مارٹم مکمل

بلوچستان کےضلع نوشکی میں مبینہ جنسی زیادتی کے بعد قتل کی گئی بچی کا پوسٹ مارٹم سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ میں مکمل کرلیاگیا۔

ذرائع کے مطابق نوشکی کے علاقے احمد وال میں مبینہ طور پر جنسی زیادتی اور تشدد کے بعد قتل کی گئی بچی کی عمر6 سے7سال ہے۔

ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم میں موت کی وجہ دم گھٹنے سے پائی گئی  جب کہ بچی کے نازک حصوں پر خون اورچوٹ کے نشانات بھی پائے گئے۔
سول اسپتال ذرائع نے بتایا کہ بچی کے جسم کے نمونے تجزیے کے لیے لاہور میں پنجاب فارنزک لیب بھجوائےجائیں گے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کل تک متعلقہ تفتیشی افسرکے حوالےکردی جائےگی۔

نوشکی کے علاقے احمد وال میں بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی اور تشدد کے بعد ہلاکت کاواقعہ پیش آیاتھا۔

پولیس کے مطابق بچی کے قتل کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کرلیاگیاہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top