• Home
  • Blog
  • واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے ایک نیا فیچر متعارف
Image

واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے ایک نیا فیچر متعارف

اسٹوریز اب ہر سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپ کا ایک لازمی جزو ہے، جس سے صارفین اپنے روزمرہ کے مختلف لمحات دیگر افراد کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔

یہ اسٹوریز 24 گھنٹے بعد خودکار طور پر غائب ہوجاتی ہیں۔

واٹس ایپ میں اسٹوریز کو اسٹیٹس کے نام سے شامل کیا گیا ہے۔

اگر آپ واٹس ایپ اسٹیٹس استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے اسے بہتر بنایا جا رہا ہے
واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس میں زیادہ دورانیے کے میوزک کلپ کو استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

ابھی بھی صارفین اسٹیٹس اپ ڈیٹس میں میوزک کو ایڈ کرسکتے ہیں جس کا دورانیہ 15 سیکنڈ کا ہوتا ہے۔

مگر اب واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو طویل میوزک کلپ استعمال کرنے کا آپشن فراہم کیا جا رہا ہے۔

اب واٹس ایپ اسٹیٹس میں 30 سیکنڈ تک طویل میوزک کلپ کو استعمال کیا جاسکے گا۔

15 سیکنڈ کا میوزک کلپ ہمیشہ کافی نہیں ہوتا، کچھ گانے زیادہ طویل ہوتے ہیں جبکہ 30 سیکنڈ کے کلپ اسٹیٹس کے دورانیے سے بھی مطابقت رکھ سکیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر اس وقت واٹس ایپ کے محدود صارفین کو دستیاب ہے۔

بتدریج اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top