• Home
  • Blog
  • وزیراعظم کا صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کے اہلخانہ کیلئے ایک کروڑ روپے سے زائد کی مالی معاونت کا اعلان
Image

وزیراعظم کا صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کے اہلخانہ کیلئے ایک کروڑ روپے سے زائد کی مالی معاونت کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے صومالیہ میں جاں بحق تینوں  پاکستانیوں کے اہلخانہ کیلئے ایک کروڑ روپے سے زائد کی مالی معاونت کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم نے صومالیہ میں جاں بحق پاکستانی کاشف عمر کے بیٹے اذہان کاشف سے ٹیلیفون پرگفتگوکی اور  تعزیت کا اظہارکیا۔
اس موقع پر شہباز شریف نے جاں بحق تینوں پاکستانیوں کے بچوں کے لیے مفت تعلیم ،صحت کی سہولیات اور رہائش گاہ دینے کا اعلان کیا۔

شہباز شریف نے جاں بحق پاکستانی شہریوں کے اہل خانہ کے لیے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے فی خاندان مالی معاونت کا بھی اعلان کیا۔

وزیراعظم نے وزارتِ خارجہ اور دیگر تمام متعلقہ اداروں کو کاشف عمر اور 2 جاں بحق افراد کے خاندانوں سے براہِ راست رابطے کی ہدایت بھی کی ہے۔

متعلقہ خبریں۔

احمد پور شرقیہ گرلز ڈگری کالج میں 400 طالبات کیلئے صرف ایک استاد، فرنیچر کی بھی شدید کمی

احمد پور شرقیہ کے اکلوتے گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کی صورتحال ایک سنجیدہ سوال بن گئی ہے۔…

ByByMomina Fatima Oct 3, 2026

قبرستان میں پوڈکاسٹ ریکارڈ کرنا ریحان طارق کو مہنگا پڑ گیا

پاکستانی میزبان ریحان طارق نے حال ہی میں ایک قبرستان میں خصوصی پوڈکاسٹ ریکارڈ کیا، جس کی جھلک…

ByBySajid Ali Oct 3, 2026

ایرانی حکومت کا حوثیوں سے لاتعلقی کا اعلان

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خلیجی ممالک کے خلاف حوثیوں کی کارروائیوں سے…

ByBySajid Ali Oct 3, 2026

امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے واقعے کو دہشتگردی قرار دے دیا

متحدہ عرب امارات نے دبئی سے اسرائیل جانے والی اماراتی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے…

ByByMomina Fatima Oct 3, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top