• Home
  • Blog
  • وہ ملک جہاں کی حکومت نے 25 ہزار سرکاری ملازمتوں کی جگہ اے آئی کو دینے کا فیصلہ کرلیا
Image

وہ ملک جہاں کی حکومت نے 25 ہزار سرکاری ملازمتوں کی جگہ اے آئی کو دینے کا فیصلہ کرلیا

ویسے تو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے باعث دنیا بھر میں متعدد نجی کمپنیوں میں کام کرنے والے افراد ملازمتوں سے محروم ہوئے ہیں۔

مگر اب سرکاری ملازمین بھی اس ٹیکنالوجی کے باعث اپنی نوکریوں سے محروم ہونے والے ہیں۔

جی ہاں واقعی ایک ملک کی حکومت نے ہزاروں ملازمتوں کو ختم کرکے اس کی جگہ اے آئی کو دینے کا اعلان کیا ہے۔

نیدرلینڈز کی حکومت نے 2035 تک 25 ہزار سرکاری ملازمتوں کو ختم کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے جس سے ساڑھے 3 ارب یورو کی بچت ہوسکے گی۔

مجموعی طور پر 16 فیصد حکومتی ورک فورس کو کم کیا جائے گا۔

ڈچ اسٹیٹ سیکرٹری فار کنگڈم ریلیشنز اینڈ ایفیکٹیو گورنمنٹ ایرک وان ڈیر برگ نے بتایا کہ ملازمتوں میں کٹوتی سے 2027 میں 90 کروڑ یورو کی بچت ہوگی جبکہ اے آئی ٹیکنالوجی سے پیداواری صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مرکزی حکومت کے لیے اچھا انتخاب کیا ہے جو کہ واقعی کارآمد ہو جبکہ سرکاری ورک فورس مختصر ہوسکے۔

ڈچ حکومت کو توقع ہے کہ ان منصوبوں کے لیے اے آئی کے استعمال سے پیداواری صلاحیت میں 20 فیصد اضافہ ہوسکے گا جبکہ قوانین کو سادہ بنانے سے مجموعی ورک لوڈ میں کمی آسکے گی۔

اس مقصد کے لیے ڈچ حکومت نے ایک سال میں کم از کم 500 قوانین یا اصولوں کو ختم کرنے یا سادہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

مگر حکومت کی جانب سے اخراجات میں کمی کے لیے صرف اے آئی پر ہی انحصار نہیں کیا جا رہا بلکہ مزید اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

مثال کے طور پر 2 ملازمین ایک میز کو شیئر کریں گے، اضافی سرکاری عمارات کو فروخت کر دیا جائے گا اور آئی سسٹمز کو اسٹینڈرڈائز کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں۔

ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر میں روزانہ کھلی کچہریوں کا انعقاد، قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی شکایات کے ازالے کا اقدام

ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر میں روزانہ کھلی کچہریوں کا انعقاد، قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی شکایات کے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

بہاولنگر میں 110 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب، مالی اور گھریلو سامان کی صورت میں معاونت فراہم

بہاولنگر میں 110 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب، مالی اور گھریلو سامان کی صورت میں معاونت…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

چنیوٹ میں سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ، بہاولنگر کا مطلوب ملزم ہلاک، 2 ساتھی فرار

چنیوٹ کے علاقے راجباہ پیلووال سیدا کے قریب کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ پولیس مقابلے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

گھریلو تنازع پر شوہر کا بیوی پر تیزاب سے حملہ، 55 سالہ خاتون کی حالت تشویشناک، پولیس کی تحقیقات جاری

رحیم یار خان: رحیم یار خان کے علاقے غازی پور میں گھریلو تنازع کے دوران شوہر کی جانب…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top