• Home
  • Blog
  • پانی کے استعمال کی شرح 40 سے 70 فیصد تک بڑھانے کیلئے آبی ڈھانچے پر 50 کھرب روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ
Image

پانی کے استعمال کی شرح 40 سے 70 فیصد تک بڑھانے کیلئے آبی ڈھانچے پر 50 کھرب روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ

ملک میں آبی ڈھانچے کی تعمیر و ترقی پر 50 کھرب روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ زیر غور ہے۔

 جنگ اور دی نیوز میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پلاننگ کمیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کا منصوبہ ہے کہ پانی کے استعمال کی موجودہ کارکردگی 40 فیصد سے بڑھا کر 2029 تک 70 فیصد کی جائے۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب کے انتظام، آبی ذخائر کی تعمیر اور نہروں کو جدید بنانے سمیت اہم آبی ڈھانچے کیلئے آئندہ 10 سال کے دوران فیڈرل فنانسنگ کی ضرورت کا تخمینہ تقریباً 18 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہےکہ پنجاب بھر میں زیرِ زمین پانی کی سطح سالانہ 0.5 سے ایک میٹر تک گررہی ہے۔

رپورٹ میں یہ سفارش کی گئی ہے کہ شمسی توانائی سے چلنے والے زرعی ٹیوب ویلوں کیلئے سبسڈی کو زیرِ زمین پانی کے اندراج اور پائیدار حدود کے اندر پانی نکالنے سے مشروط کیا جائے۔

اس کے علاوہ  فریم ورک میں شہری علاقوں کے کم از کم 25 فیصد آلودہ پانی کو دوبارہ قابلِ استعمال بنانے کی تجویز بھی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں۔

آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی بڑھ گئی، دو آئل ٹینکرز میں آگ لگنے اور تجارتی جہاز پر امریکی حملے کا دعویٰ

تہران: آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی مزید شدت اختیار کرگئی، جہاں ایرانی پاسداران انقلاب نے…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں مکان میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 97 زخمی

کنڑ: افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ کے علاقے اسد آباد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

بھارت میں سائبر فراڈ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی، 164 غیر ملکی شہری بازیاب، فراڈ پر مجبور کیے جانے کا انکشاف

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے سائبر فراڈ کی سرگرمیوں میں ملوث کرنے کے لیے مبینہ طور پر بھارت…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

پنجاب میں گندم کی درآمدی حد 25 لاکھ ٹن مقرر، آٹے کی قیمتوں پر اختلافات کے باعث نان بائیوں کی 4 دسمبر سے ہڑتال کی دھمکی

اسلام آباد/لاہور: وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کی دستیابی بہتر بنانے اور آٹے کی قیمتوں کو مستحکم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top