• Home
  • Blog
  • پاکستان میں انفلوئنزا ویکسینز کی قلت کی اصل وجہ سامنے آگئی
Image

پاکستان میں انفلوئنزا ویکسینز کی قلت کی اصل وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد: وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ قیمتوں  میں اضافے کی منظوری نہ ملنے کے باعث ملٹی نیشنل کمپنیوں کی فلو ویکسینز پاکستان نہیں پہنچ سکیں۔

ایک بیان میں مصدق ملک نے کہا کہ 3 فلو ویکسینز کی قیمتوں کے تعین میں خامیوں اور غلطیوں کی نشاندہی ہوئی ہے، ویکسینز کی حالیہ درآمدی لاگت مجوزہ قیمتوں کے مقابلے میں کافی کم پائی گئی جس کے باعث قیمتوں میں کمی کی گنجائش موجود ہے۔

وفاقی وزیر نے ڈریپ کو تینوں فلو ویکسینز کی قیمتوں کا متعلقہ پالیسی کے مطابق دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کردی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 52 نئی ادویات میں سے بعض کی مجوزہ قیمتوں میں بھی خامیوں کی نشاندہی ہوئی ہے، بعض ادویات کی قیمتیں مقرر کرتے وقت متعلقہ قیمتوں کو مدنظر نہیں رکھا گیا جس پر ڈریپ کو نظرثانی کی ہدایت کی گئی ہے۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافے کی منظوری نہ ملنے کے باعث ملٹی نیشنل کمپنیوں کی فلو ویکسینز پاکستان نہیں پہنچ سکیں جب کہ موسم سرما شروع ہونے کے باوجود یہ ویکسینز پاکستانی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ادویات اور ویکسینز کی قیمتیں عوامی مفاد اور ڈریپ کی پالیسی کے مطابق مقرر ہونی چاہئیں، نظرثانی شدہ سفارشات حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھجوائی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں۔

ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر میں روزانہ کھلی کچہریوں کا انعقاد، قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی شکایات کے ازالے کا اقدام

ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر میں روزانہ کھلی کچہریوں کا انعقاد، قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی شکایات کے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

بہاولنگر میں 110 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب، مالی اور گھریلو سامان کی صورت میں معاونت فراہم

بہاولنگر میں 110 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب، مالی اور گھریلو سامان کی صورت میں معاونت…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

چنیوٹ میں سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ، بہاولنگر کا مطلوب ملزم ہلاک، 2 ساتھی فرار

چنیوٹ کے علاقے راجباہ پیلووال سیدا کے قریب کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ پولیس مقابلے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

گھریلو تنازع پر شوہر کا بیوی پر تیزاب سے حملہ، 55 سالہ خاتون کی حالت تشویشناک، پولیس کی تحقیقات جاری

رحیم یار خان: رحیم یار خان کے علاقے غازی پور میں گھریلو تنازع کے دوران شوہر کی جانب…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top