پاکستان والی بال ٹیم ایشین گیمز مینجمنٹ کی بدانتظامی کا شکار ہوگئی۔
ٹیم کے بس ڈرائیور نے کھلاڑیوں کو ازبکستان کے خلاف میچ سے قبل غلط جمنازیم میں پہنچا دیا، پاکستان والی بال ٹیم کے کپتان مراد جہاں نے سوشل میڈیا پر ایشین گیمز انتظامیہ پر شدید تنقید کی۔
مراد جہاں نے کہا کہ کچھ دیر میں میچ ہونا تھا اور بس ڈرائیور کو معلوم نہیں کہ کس جمنازیم میں میچ ہونا ہے، اس تاخیر کی وجہ سے پلیئرز کو وارم اپ کا موقع بھی نہیں مل سکا۔
انہوں نے کہا کہ ہم جاپان جیسی جگہ میں ایسی بدانتظامی کی توقع نہیں کررہے تھے ،کھانا بھی اچھا نہیں، ٹرانسپورٹ کے بھی مسائل ہے، ایشین گیمز اس طرح نہیں منعقد ہوتے۔














