• Home
  • Blog
  • پاکستان کوبچانے اور چلانے کا واحد طریقہ انتظامی یونٹ کا قیام ہے: مصطفیٰ کمال
Image

پاکستان کوبچانے اور چلانے کا واحد طریقہ انتظامی یونٹ کا قیام ہے: مصطفیٰ کمال

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ پاکستان کو بچانے اور چلانے کا واحد طریقہ انتظامی یونٹس کا قیام ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال  نے کہا کہ سانحہ پمز اسپتال کی تفصیلی رپورٹ میں 33 سفارشات پیش کی گئی ہیں جن پر عمل درآمد میں کچھ وقت لگے گا۔

انہوں نے بتایا کہ سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ میں ایک افسر سمیت  قصوروار قرار دیے جانے والے 9 افراد کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے جب کہ 8 افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پمز کے فائر سیفٹی سسٹم اور عمارت کے اسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے 3 ماہ کا وقت دیا ہے جب کہ پمز میں آئندہ 15 روز کے دوران 176 بستروں پر مشتمل نئی ایمرجنسی فعال ہوجائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو بچانے اور چلانے کا واحد طریقہ انتظامی یونٹس کا قیام ہے، صوبائی حکومتیں 18ویں ترمیم کے بعد تمام وسائل اور اختیارات لے کر بیٹھ گئی ہیں، یہ اس لیے احتجاج کررہے ہیں کہ ان کے اقتدار کا سورج غروب نہ ہو۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top