• Home
  • Blog
  • پاکستان کی ریاض ائیرپورٹ پر حوثیوں کے دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت، علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا
Image

پاکستان کی ریاض ائیرپورٹ پر حوثیوں کے دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت، علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا

پاکستان نے ریاض ائیر پورٹ پر حوثی ملیشیا کے تازہ دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیدیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا کا ریاض ائیرپورٹ پر حملہ گھناؤنا دہشتگر فعل اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، ریاض ائیرپورٹ پر حملہ علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے میں جانی نقصان اور زخمیوں کی اطلاعات پر پاکستان کو گہری تشویش ہے، متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حوثی ملیشیا کا شہری آبادی اور اہم تنصیبات کو مسلسل نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے، شہری آبادی اور اہم تنصیبات پر حوثی حملوں کی عالمی برادری کو بلاامتیاز مذمت کرنی چاہیے، جارحیت کسی صورت قابل جواز نہیں، حملے فوری بند کیے جائیں۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے ساتھ غیرمتزلزل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، مکہ معاہدے اور اسٹریٹجک، سیاسی و دفاعی کمیٹی کے حالیہ فیصلوں کا اعادہ کرتے ہیں، سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، سلامتی اور استحکام کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے دفاع، عوام کے تحفظ اور اہم تنصیبات محفوظ رکھنےکے حق کی حمایت کرتا ہے، پاکستان حوثی ملیشیا سے دہشتگرد حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتا ہے، ایسے اقدامات بےگناہ جانوں کوخطرے میں ڈالتے اور علاقائی استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں، عالمی برادری ایسےاقدامات کےخلاف واضح دوٹوک مؤقف اختیار کرے، پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی، دفاع کے لیے کندھے سے کندھا ملاکرکھڑا رہےگا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سوشل میڈیا پر جاری بیان میں حوثیوں کے ریاض ائیر پورٹ پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہری آبادی پر حملوں کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ ریاض ائیرپورٹ پر حوثی ملیشیا کے تازہ حملوں میں غیرملکیوں سمیت 12 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے، ائیر پورٹ پر انفرا اسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا اور فلائٹ آپریشن بھی شدید متاثر ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی بڑھ گئی، دو آئل ٹینکرز میں آگ لگنے اور تجارتی جہاز پر امریکی حملے کا دعویٰ

تہران: آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی مزید شدت اختیار کرگئی، جہاں ایرانی پاسداران انقلاب نے…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں مکان میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 97 زخمی

کنڑ: افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ کے علاقے اسد آباد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

بھارت میں سائبر فراڈ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی، 164 غیر ملکی شہری بازیاب، فراڈ پر مجبور کیے جانے کا انکشاف

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے سائبر فراڈ کی سرگرمیوں میں ملوث کرنے کے لیے مبینہ طور پر بھارت…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

پنجاب میں گندم کی درآمدی حد 25 لاکھ ٹن مقرر، آٹے کی قیمتوں پر اختلافات کے باعث نان بائیوں کی 4 دسمبر سے ہڑتال کی دھمکی

اسلام آباد/لاہور: وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کی دستیابی بہتر بنانے اور آٹے کی قیمتوں کو مستحکم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top