• Home
  • Blog
  • پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 18 خوارج ہلاک
Image

پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 18 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 18 خوارج کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن عزم استحکام وژن کے تحت فتنہ الخوارج کیخلاف شمالی وزیرستان اور گردونواح میں خوارج کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 13 خوارج ہلاک ہوئے ہوئے۔

سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ بلوچستان میں بھی فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں کی گئی اور مستونگ میں فتنہ الہندوستان 5 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

صدر اور وزیراعظم کا دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ وزیراعظم نے سکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام تک کارروائیاں جاری رہیں گی، دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں ریاست کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی بڑھ گئی، دو آئل ٹینکرز میں آگ لگنے اور تجارتی جہاز پر امریکی حملے کا دعویٰ

تہران: آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی مزید شدت اختیار کرگئی، جہاں ایرانی پاسداران انقلاب نے…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں مکان میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 97 زخمی

کنڑ: افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ کے علاقے اسد آباد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

بھارت میں سائبر فراڈ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی، 164 غیر ملکی شہری بازیاب، فراڈ پر مجبور کیے جانے کا انکشاف

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے سائبر فراڈ کی سرگرمیوں میں ملوث کرنے کے لیے مبینہ طور پر بھارت…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

پنجاب میں گندم کی درآمدی حد 25 لاکھ ٹن مقرر، آٹے کی قیمتوں پر اختلافات کے باعث نان بائیوں کی 4 دسمبر سے ہڑتال کی دھمکی

اسلام آباد/لاہور: وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کی دستیابی بہتر بنانے اور آٹے کی قیمتوں کو مستحکم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top