• Home
  • Blog
  • پشاور: دیر کالونی میں اسکول کی عمارت ناقص تعمیر کے باعث منہدم ہوئی، رپورٹ پولیس چیف کو ارسال
Image

پشاور: دیر کالونی میں اسکول کی عمارت ناقص تعمیر کے باعث منہدم ہوئی، رپورٹ پولیس چیف کو ارسال

پشاور: ایس ایس پی آپریشنز نے دیرکالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے کے واقعے کی رپورٹ  سی سی پی او کو ارسال کردی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق صبح 9 بج کر 5 منٹ پر اسکول کی چھت گرنے کی اطلاع ملی جس کے بعد ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کو طلب کرلیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسکول کی عمارت پرانی اور ناقص تعمیر کے باعث منہدم ہوئی۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور چھت گرنے کی اصل وجہ اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہےکہ پشاور کے علاقے دیر کالونی میں جمعرات کے روز نجی اسکول کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 34 طلبہ اور ایک خاتون ٹیچر جاں بحق ہوئیں۔

متعلقہ خبریں۔

آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی بڑھ گئی، دو آئل ٹینکرز میں آگ لگنے اور تجارتی جہاز پر امریکی حملے کا دعویٰ

تہران: آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی مزید شدت اختیار کرگئی، جہاں ایرانی پاسداران انقلاب نے…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں مکان میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 97 زخمی

کنڑ: افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ کے علاقے اسد آباد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

بھارت میں سائبر فراڈ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی، 164 غیر ملکی شہری بازیاب، فراڈ پر مجبور کیے جانے کا انکشاف

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے سائبر فراڈ کی سرگرمیوں میں ملوث کرنے کے لیے مبینہ طور پر بھارت…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

پنجاب میں گندم کی درآمدی حد 25 لاکھ ٹن مقرر، آٹے کی قیمتوں پر اختلافات کے باعث نان بائیوں کی 4 دسمبر سے ہڑتال کی دھمکی

اسلام آباد/لاہور: وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کی دستیابی بہتر بنانے اور آٹے کی قیمتوں کو مستحکم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top