• Home
  • Blog
  • پنجاب حکومت کا آذربائیجانی خاتون کا ریپ کیس خود آگے بڑھانے کا اعلان
Image

پنجاب حکومت کا آذربائیجانی خاتون کا ریپ کیس خود آگے بڑھانے کا اعلان

لاہور: پنجاب حکومت  نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بننے والی آذربائیجانی خاتون کی جانب سے ملزم احمد تنویر کو بے قصور قرار دینے کے بعد یہ ریپ کیس خود آگے بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے جج کی جانب سے مبینہ طور پر رشوت لینے کی معلومات ہونے کی بھی تصدیق کر دی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس کیس میں اغوا اور ڈکیتی کی دفعات بھی شامل ہیں، اسی لیے خاتون کے بیان کے باوجود ملزمان کا چھوٹ جانا ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے پاس جو معلومات ہیں اُس کے لیے وہ چیف جسٹس پاکستان کے پاس بھی جانے کو تیار ہیں اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے ساتھ بھی بیٹھیں گی۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ مریم نواز پنجاب میں غنڈا گردی اور بدمعاشی کا کلچر نہیں چلنے دیں گی،اس کے لیے خصوصی عدالتیں بنانے کی ضرورت ہو یا قوانین بہتر کرنے کی ضرورت ہو، وہ اُس پر کام کرنا چاہتی ہیں ۔

واضح رہے کہ  لاہور میں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بننے والی آذربائیجان کی خاتون نے ملزم احمد تنویر کو بے قصور قرار دے دیا۔

آذربائیجان کی خاتون ڈیانا نے نئے ویڈیو بیان میں کہا کہ تنویر نے کسی قسم کی زیادتی نہیں کی ، سمجھ نہیں آرہا کہ پولیس نے تنویر کو کس بنیاد پر گرفتار کیا۔

خاتون نے دیگر 2 ملزمان محسن اور عزیر کو بھی معاف کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ معاملہ مزید آگے نہیں بڑھانا چاہتی۔

متعلقہ خبریں۔

ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر میں روزانہ کھلی کچہریوں کا انعقاد، قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی شکایات کے ازالے کا اقدام

ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر میں روزانہ کھلی کچہریوں کا انعقاد، قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی شکایات کے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

بہاولنگر میں 110 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب، مالی اور گھریلو سامان کی صورت میں معاونت فراہم

بہاولنگر میں 110 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب، مالی اور گھریلو سامان کی صورت میں معاونت…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

چنیوٹ میں سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ، بہاولنگر کا مطلوب ملزم ہلاک، 2 ساتھی فرار

چنیوٹ کے علاقے راجباہ پیلووال سیدا کے قریب کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ پولیس مقابلے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

گھریلو تنازع پر شوہر کا بیوی پر تیزاب سے حملہ، 55 سالہ خاتون کی حالت تشویشناک، پولیس کی تحقیقات جاری

رحیم یار خان: رحیم یار خان کے علاقے غازی پور میں گھریلو تنازع کے دوران شوہر کی جانب…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top