• Home
  • Blog
  • پنجاب فارنزک لیب بھی میر رضا کا آئی فون کھولنے میں ناکام، شواہد ملنے کی امید ختم
Image

پنجاب فارنزک لیب بھی میر رضا کا آئی فون کھولنے میں ناکام، شواہد ملنے کی امید ختم

کراچی: میر رضا کیس میں ایپل واچ اور آئی فون سے کسی ثبوت ملنے کی امید بھی دم توڑ گئی۔

پنجاب فارنزک لیبارٹری بھی میر رضا کا آئی فون کھول نہیں سکی ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق پنجاب فارنزک لیبارٹری نے میر رضا کیس میں بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم کو اس حوالے سے باقاعدہ تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے، میر رضا کی گھڑی اور موبائل فون تحقیقاتی ٹیم کو واپس بھیجے جائیں گے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق میر رضا کی ایپل واچ سے چند اسکرین شاٹ اور میسجز ملے تاہم وہ مواد تفتیش کے لیے اہم نہیں ہیں۔ 

اس سےقبل دونوں گیجٹس 13 اگست کو این سی سی آئی اے کو بھجوائے گئے تھے۔15 اگست کو تحقیقاتی ٹیم نے ایپل واچ اور موبائل فون واپس منگوا لیے تھے کیونکہ میر رضا کے اہلخانہ نے این سی سی آئی اے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

تفتیشی ٹیم نے بعد ازاں گیجٹس پنجاب فارنزک لیبارٹری بھجوائے تھے جہاں سے اب ٹیم کو باقاعدہ جواب لکھ کر آگاہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top