• Home
  • Blog
  • پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر وزیراعظم شہباز شریف نے اہم اجلاس طلب کرلیا
Image

پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر وزیراعظم شہباز شریف نے اہم اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ لانگ مارچ کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اہم اجلاس طلب کر لیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ شرکت کریں گے۔ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ سمیت خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں خیبر پختونخوا کی آئندہ صورتحال سے متعلق مختلف آپشنز پر غور کیا جائے گا، جن میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سمیت دیگر تجاویز بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس ہوا تھا، جس میں خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق مختلف آپشنز کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزراء اور دیگر اہم حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے اجلاس کے شرکاء کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی، جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان اور بیک ڈور رابطوں سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں۔

حکومت کا خیبرپختونخوا میں فوری ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: باخبر ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے فی الحال خیبر پختونخوا…

ByByMomina Fatima Oct 1, 2026

امارات سے اسرائیل جانے والی پرواز کے زخمی پائلٹ کا پہلا بیان سامنے آگیا، تصویر بھی جاری

متحدہ عرب امارات سے اسرائیل جانے والی پرواز میں پیش آنے والے حالیہ واقعے کے بعد  پرواز کے…

ByByMomina Fatima Oct 1, 2026

کراچی: ملازمت کا جھانسہ دے کر 50 سے زائد خواتین کے موبائل فون لے کر ایونٹ آرگنائزر فرار

کراچی میں موبائل فون چوری کرکے فرار ہونے کی انوکھی واردات ہوئی جس میں ایونٹ آرگنائزر ملازمت کے…

ByByMomina Fatima Oct 1, 2026

محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو تیسرا خط، مزید سوالات پر وضاحت طلب کرلی

 قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ایک بار پھر اپنے خلاف الزامات کے حوالے…

ByByMomina Fatima Oct 1, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top