• Home
  • Blog
  • ڈونلڈ ٹرمپ: فوجی اڈے کے حملہ آور کی سزائے موت براہِ راست دکھانے کا فیصلہ نہیں کیا
Image

ڈونلڈ ٹرمپ: فوجی اڈے کے حملہ آور کی سزائے موت براہِ راست دکھانے کا فیصلہ نہیں کیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ فورٹ ہڈ فوجی اڈے پر حملہ آور کی سزائے موت کو براہ راست دکھانے پر فیصلہ نہیں کیا۔

حملہ آور کی سزائے موت کو براہ راست دکھانے  کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حملہ آور کی سزائے موت کی منظوری دے دی ہے لیکن سزائے موت براہ راست دکھانے پر فیصلہ نہیں کیا۔

اس حوالے سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہاکہ معلوم نہیں پینٹاگون کی جانب سے حملہ آور ندال ملک کی سزائے موت کی لائیو اسٹریم ہوگی یا نہیں‏، اگر براہ راست دکھائی بھی گئی تو نہیں دیکھوں گا۔

اس سے قبل پینٹاگون نے امریکی فوجی ندال ملک کی سزائے موت براہ راست نشر کرنے کا اعلان کیا تھا، فورٹ ہڈ بیس حملے کے مجرم کو 3 دسمبرکو فائرنگ اسکواڈ سے سزائے موت دی جائے گی۔

ندال کو 2009 میں ٹیکساس کےفوجی اڈے میں فائرنگ پرسزا سنائی گئی، اس حملے میں 13 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں۔

آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی بڑھ گئی، دو آئل ٹینکرز میں آگ لگنے اور تجارتی جہاز پر امریکی حملے کا دعویٰ

تہران: آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی مزید شدت اختیار کرگئی، جہاں ایرانی پاسداران انقلاب نے…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں مکان میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 97 زخمی

کنڑ: افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ کے علاقے اسد آباد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

بھارت میں سائبر فراڈ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی، 164 غیر ملکی شہری بازیاب، فراڈ پر مجبور کیے جانے کا انکشاف

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے سائبر فراڈ کی سرگرمیوں میں ملوث کرنے کے لیے مبینہ طور پر بھارت…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

پنجاب میں گندم کی درآمدی حد 25 لاکھ ٹن مقرر، آٹے کی قیمتوں پر اختلافات کے باعث نان بائیوں کی 4 دسمبر سے ہڑتال کی دھمکی

اسلام آباد/لاہور: وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کی دستیابی بہتر بنانے اور آٹے کی قیمتوں کو مستحکم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top