• Home
  • Blog
  • کار سرکار میں مداخلت کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی کو 10، 10 سال قید کی سزا
Image

کار سرکار میں مداخلت کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی کو 10، 10 سال قید کی سزا

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے  بیرئیر ہٹانے اور کارسرکار میں مداخلت کے کیس میں  ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی۔ 

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اڈیالہ جیل میں فیصلہ سنایا جس میں ایمان مزاری اور ہادی علی کو 10،10 سال قید کے ساتھ جرمانے کی سزائیں بھی سنائی گئیں۔

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف 25 اکتوبر 2024 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، عدالت کی جانب سے کیس میں اسٹیٹ کونسل مقرر کیا گیا تھا اور اسٹیٹ کونسل عاطف محمود کی جانب سے گواہان پر جرح کی گئی، پراسیکیوشن کی جانب سے مجموعی طور پر کیس میں 7 گواہان کو پیش کیا گیا تھا جب کہ مقدمے میں ان پر 7 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

عدالت کی جانب سے مختلف دفعات میں 50 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔

عدالتی حکم کے مطابق تین مختلف انفرادی دفعات کے تحت ملزمان کی سزا 13 سال بنتی ہے تاہم دفعہ 182 کے فائدے کے باعث ملزمان 10 سال قید کی سزا کاٹیں گے۔

متعلقہ خبریں۔

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر میں روزانہ کھلی کچہریوں کا انعقاد، قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی شکایات کے ازالے کا اقدام

ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر میں روزانہ کھلی کچہریوں کا انعقاد، قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی شکایات کے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

بہاولنگر میں 110 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب، مالی اور گھریلو سامان کی صورت میں معاونت فراہم

بہاولنگر میں 110 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب، مالی اور گھریلو سامان کی صورت میں معاونت…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

چنیوٹ میں سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ، بہاولنگر کا مطلوب ملزم ہلاک، 2 ساتھی فرار

چنیوٹ کے علاقے راجباہ پیلووال سیدا کے قریب کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ پولیس مقابلے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top