• Home
  • Blog
  • کراچی، مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی
Image

کراچی، مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی

کراچی: 

شہر قائد میں پیش آنے والے دو مختلف واقعات میں ایک شخص حادثاتی طور پر پستول چلنے سے زخمی ہوگیا جبکہ ٹریفک حادثے میں 40 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔

قائد آباد کے علاقے گل احمد چورنگی کے قریب فاروقی مسجد کے مقام پر حادثاتی طور پر پستول چلنے سے 25 سالہ جبران ولد زرمین خان زخمی ہوگیا۔ زخمی کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دوسری جانب ہاکس بے منوڑہ روڈ پر نیوی چوکی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت 40 سالہ محمد حسن ولد محمد جمیل کے نام سے ہوئی۔

ایدھی ایمبولینس کے ذریعے متوفی کی لاش سول اسپتال منتقل کردی گئی۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top