• Home
  • Blog
  • کراچی، گلبرگ کے بنگلے میں فائرنگ کے پراسرار واقعے میں گھریلو ملازم جاں بحق
weapon, gun, shooting, firing range, gun, firing range, firing range, firing range, firing range, firing range

کراچی، گلبرگ کے بنگلے میں فائرنگ کے پراسرار واقعے میں گھریلو ملازم جاں بحق

کراچی: 

شہر قائد کے علاقے گلبرگ میں بنگلے کے اندر فائرنگ کے پراسرار واقعے میں گھریلو ملازم جاں بحق ہوگیا ، پولیس ابتدائی طور پر واقعہ خود کو گولی مار کر خوکشی کا بتا رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 13 میں قائم بنگلے میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کرنے کے بعد لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔

ایس ایچ او گلبرگ فرزاد شیخ نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 20 سالہ شیراز کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ متوفی نوجوان بنگلے پر گھریلو ملازم ہے جس کے ہمراہ اس کا کزن علی رضا بھی ملازمت کرتا تھا۔

اہلخانہ کسی شادی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے جبکہ دونوں ملازم گھر پر موجود تھے اس دوران شیراز گھر میں رکھا ہوا لائسنس یافتہ پستول اٹھا لیا اور اس دوران چلنے والی گولی اسے سر پر گولی لگی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ خود کو گولی مار کر خودکشی کا معلوم ہوتا ہے اس حوالے سے متوفی کے کزن سے بھی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top