کراچی: شاہ فیصل سے کورنگی جانے والے فلائی اوور پر ڈاکوؤں کی جانب سے شہریوں سے لوٹ مار کی گئی۔
پولیس کے مطابق تین ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے، ڈاکوؤں نے کئی شہریوں سے موبائل فون اور قیمتی سامان لوٹ لیا، شاہ فیصل کالونی فلائی اوور پر شہری جمع ہوگئے
پولیس کا بتانا ہے کہ شہری لوگوں کو آگے جانے سے روکتے رہے، اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے، پولیس اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ کے بعد ڈاکو فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فلائی اوور پر اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے کے باعث وارداتیں ہوتی ہیں، اطراف میں اندھیرا ہونے کے باعث ڈاکو جھاڑیوں کے راستے فرار ہو جاتے ہیں۔














