• Home
  • Blog
  • کراچی میں ایک ہی رات مختلف علاقوں میں 8 مبینہ پولیس مقابلے
Image

کراچی میں ایک ہی رات مختلف علاقوں میں 8 مبینہ پولیس مقابلے

کراچی: شہر قائد میں گزشتہ رات پولیس تھانے نہایت متحرک دکھائی دیے اور مختلف علاقوں میں 8 مبینہ مقابلے ہوئے، جن میں 12 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں 11 افراد زخمی حالت میں پکڑے گئے، جب 2 افراد ہلاک بھی ہوئے۔

یہ پولیس مقابلے ایف بی انڈسٹریل ایریا / شارع پاکستان، نیو کراچی سیکٹر 11-I، شاہراہِ نورجہاں، نارتھ کراچی، سیکٹر 11-C/3، رحمانیہ موڑ سیکٹر 3، قیوم آباد / ڈیفنس، لانڈھی، مرتضیٰ چورنگی / ملیر ندی، اور سمن آباد، بفرزون میں ہوئے۔

کراچی کے علاقے ایف بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے جب کہ تیسرا فرار ہو گیا، پولیس کے مطابق اسٹریٹ کرمنلرز سے مقابلہ شارع پاکستان ایف بی ایریا بلاک 21 کے قریب ہوا، جوابی کارروائی کے بعد ہادی اور آصف نامی ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے، جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

تھانہ نیو کراچی کی حدود سیکٹر11 آئی میں اسٹریٹ کرمنلز اور پولیس میں مقابلہ ہوا، پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے اور ان کا ایک ساتھی فرار ہو گیا۔ گرفتار وسیم اور عمران سے 2 پستولیں، گولیاں، مسروقہ موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی۔ ملزمان نے عزیز آباد ڈکیتی اور دیگر وارداتوں کا اعتراف کیا۔
شاہراہِ نور جہاں پولیس نے بھی اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جب کہ ایک ساتھی فرار ہو گیا، گرفتار قاسم اور ابوبکر کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جن سے ایک پستول، گولیاں اور 2 موبائل فونز برآمد ہوئے، پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل فون تھانہ شاہراہِ نور جہاں کی حدود سے چھینے گئے معلوم ہوتے ہیں۔ گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

نارتھ کراچی سیکٹر 11 سی 3 کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز میں مقابلہ ہوا، جس میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا جب کہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا، گرفتار ملزم سلمان عرف بھورا سے پستول اور نقدی برآمد ہوئی، ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

سیکٹر 3 رحمانیہ موڑ کے قریب بھی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ ہوا، جس میں ایک زخمی سمیت 2 ملزمان گرفتار ہوئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم رضوان اور شعیب عرف فراز سے پستول، 3 موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی، ابتدائی تفتیش کے مطابق موٹر سائیکل تھانہ سرجانی کی حدود سے چھینی گئی تھی، گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

قیوم آباد کے قریب ڈیفنس پولیس سے مقابلے میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے، پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 ملزمان ملک جہانگیر اور محمد سمیر زخمی حالت میں گرفتار ہوئے اور ایک ساتھی فرار ہو گیا، گرفتار افراد سے 2 پستول، گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی، ان ملزمان کا بھی ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

لانڈھی مرتضیٰ چورنگی ملیر ندی کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جس کی شناخت نور سلطان کے نام سے ہوئی ہے جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ادھر شاہین فورس تیموریہ کا سمن آباد میں اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ ہوا ہے جس میں 2 ڈکیت ہلاک ہو گئے، ایس ایس پی سینٹرل محمد عمران کے مطابق بفرزون کے قریب مشکوک ملزمان کا تعاقب کیا جا رہا تھا کہ سمن آباد میں سامنا ہونے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں ملزمان مارے گئے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top