• Home
  • Blog
  • کراچی: پروٹیکٹر کلیئرنس میں مبینہ رشوت ستانی اور بدعنوانی کا انکشاف
Image

کراچی: پروٹیکٹر کلیئرنس میں مبینہ رشوت ستانی اور بدعنوانی کا انکشاف

کراچی: پروٹیکٹر کلیئرنس میں مبینہ رشوت ستانی اور بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے، ایف آئی اے نے رشوت ستانی، غیر قانونی رقوم کی وصولی اور بے ضابطگیوں سے متعلق سنگین الزامات کی تحقیقات شروع کر دی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ (BEOE) کراچی میں پروٹیکٹر کلیئرنس کے عمل میں مبینہ رشوت ستانی، غیر قانونی رقوم کی وصولی اور بے ضابطگیوں سے متعلق سنگین الزامات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ 

چار شہریوں کی شکایت پر ایف آئی اے امیگریشن کی ٹاسک ٹیم نے ابتدائی جانچ پڑتال کی جس کے بعد معاملہ مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل (ACC) کراچی کو بھجوا دیا گیا۔

شکایت کنندگان احمد مختار، محمد نوید، اسد صابر اور احد حسین نے الزام عائد کیا کہ پروٹیکٹر کلیئرنس کے سلسلے میں ایجنٹ ندیم آرائیں نے ان سے مجموعی طور پر 76 ہزار 400 روپے وصول کیے۔ 

الزامات کی تصدیق کے لیے ایف آئی اے کی ٹیم نے مذکورہ شہریوں کے ہمراہ پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 کراچی میں واقع بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے دفتر کا دورہ کیا جہاں شہریوں کی نشاندہی پر بیورو کے سابق ملازم ندیم احمد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران ندیم احمد نے مبینہ طور پر پروٹیکٹر کلیئرنس کے لیے اضافی رقوم جمع کرنے اور تقسیم کرنے کے ایک نظام سے متعلق انکشافات کیے۔

اس کے بیان کے مطابق مکمل دستاویزات کے باوجود مقررہ فیس کے علاوہ مختلف ممالک کے لیے اضافی رقوم وصول کیے جانے کا الزام ہے۔ افریقی ممالک کے لیے 20 ہزار روپے، کینیڈا اور یورپ کے لیے 10 ہزار روپے، جبکہ خلیجی ممالک کے لیے 4 ہزار روپے وصول کیے جاتے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کی جانب سے ان الزامات کی آزادانہ تصدیق اور متعلقہ ریکارڈ کی جانچ جاری ہے،گرفتار چوکیدار کے مبینہ انکشاف کے مطابق اس منظم بدعنوانی کے نظام میں ملوث متعدد نجی و سرکاری اہلکار اعلیٰ حکام کو ہفتہ وار بنیادوں پر لاکھوں روپے کا حصہ فراہم کرتے ہیں جبکہ مبینہ طور پر ادائیگیاں ڈالرز میں بھی کی جاتی ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی بڑھ گئی، دو آئل ٹینکرز میں آگ لگنے اور تجارتی جہاز پر امریکی حملے کا دعویٰ

تہران: آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی مزید شدت اختیار کرگئی، جہاں ایرانی پاسداران انقلاب نے…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں مکان میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 97 زخمی

کنڑ: افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ کے علاقے اسد آباد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

بھارت میں سائبر فراڈ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی، 164 غیر ملکی شہری بازیاب، فراڈ پر مجبور کیے جانے کا انکشاف

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے سائبر فراڈ کی سرگرمیوں میں ملوث کرنے کے لیے مبینہ طور پر بھارت…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

پنجاب میں گندم کی درآمدی حد 25 لاکھ ٹن مقرر، آٹے کی قیمتوں پر اختلافات کے باعث نان بائیوں کی 4 دسمبر سے ہڑتال کی دھمکی

اسلام آباد/لاہور: وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کی دستیابی بہتر بنانے اور آٹے کی قیمتوں کو مستحکم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top