• Home
  • Blog
  • کراچی: پولیس نے اپنے ہی تھانے کے اہلکار کیخلاف خاتون سے زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا
Image

کراچی: پولیس نے اپنے ہی تھانے کے اہلکار کیخلاف خاتون سے زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا

کراچی: کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے اپنے ہی تھانے کے اہلکار کے خلاف خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا ، واقعہ 2 ستمبر کو پیش آیا تھا بعدازاں خاتون نے 9 ستمبر کو پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ نمبر 1144 سال 2026 بجرم دفعات 376 ، 511 اور 506 بی کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔

مدعیہ بی بی شفیدہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ مہران ٹاؤن سیکٹر 6 ڈی کی رہائشی ہوں اور گھر پر سلائی کڑھائی اور مہندی لگانے کا کام کرتی ہوں ، نور جو کہ پولیس کانسٹیبل ہے اور تھانہ کورنگی صنعتی ایریا میں تعینات ہے ہم دونوں کی فیملی ایک دوسرے کو گزشتہ چار پانچ سال سے بخوبی جانتے ہیں اور ایک دوسرے کے گھروں میں آنا جانا اور اچھے تعلق ہیں۔

نور کی اہلیہ جسے میں بھابھی بولتی ہوں جو کہ گھر میں بیوٹی پارلر کا کام کرتی ہے اور جب بھی کلائنٹس زیادہ آجاتی ہیں تو مدد کے لیے مجھے بلا بھی لیتی ہیں اور میں ان کے گھر جاکر کام میں مدد کراتی ہوں ، 2 ستمبر کو میں اپنے گھر پر تھی کہ میرے موبائل پر نور بھائی کی واٹس ایپ کال آئی کہ آپ کی بھابھی آپکو کام کے لیے بلا رہی ہیں میں لینے آرہا ہوں۔

مدعیہ کے مطابق ساڑھے دس بجے رات نور بھائی مجھے موٹر سائیکل پر لینے آگئے اور میں ان کے ہمراہ گھر گلزار کالونی سیکٹر 8 ای چلی گئی اور جب گھر میں داخل ہوئی تو مجھے لگا کہ گھر میں کوئی بھی نہیں ہے جس پر میں نے بھابھی کو آواز لگائی اور اس دوران نور بھائی نے گیٹ کو کنڈی لگا دی اور میرے منہ پر ہاتھ رکھ کر زبردستی کرنا شروع کر دی اور کمرے میں لیجانا چاہا جس پر میں نے مزاحمت کی تو اس نے میرے دست درازی کی اور ہراساں کیا جس پر میں بھاگ کر گیٹ کی جانب گئی تو اس نے مجھے پکڑنا چاہا تو میرا برقعہ اس کے ہاتھ میں آکر پیچھے سے پھٹ گیا اور میں گھر سے باہر نکل کر خوفزہ حالت میں گھر کی جانب پیدل جا رہی تھی کہ نور موٹر سائیکل پر آیا اور مجھ نیفے میں لگا پستول دکھا کر کہا بیٹھو میں گھر چھوڑ دیتا ہوں اور اگر بات نہیں مانی تو یہیں جان سے مار دونگا۔

مدعیہ کے مطابق وہ اپنے گھر سے بہت دور تھی اور اسلحے کے خوف سے اس کے ہمراہ بیٹھ گئی جس نے مجھے راستے میں کہا کہ اگر اس بارے میں اپنے گھر یا میری بیوی کو بتایا ، تھانے میں اطلاع دی تو جان سے جاؤگی، تمھارے پیچھے کوئی نہیں ہے اور نہ ہی تمھاری کوئی سنوائی ہوگی، بعدازاں نور نے مجھے گھر کے قریب چھوڑ دیا اور میں گھر آگئی۔

مدعیہ کے مطابق میں نے کسی کو نہیں بتایا پر واٹس ایپ پر نور کالز کر کے مجھے مسلسل جان سے مارنے کا خوف دلا کر چپ رہنے کو کہتا رہا، بالآخر میں نے ہمت کی اور اب میں رپورٹ کرتی ہوں کہ ملزم نور پولیس والے پر میرے ساتھ زبردستی جنسی ہراسگی کی کوشش کرنے ،اسلحہ کے زور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا ہے، لہٰذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top