• Home
  • Blog
  • کراچی: ہوٹل پر لوٹ مار کے دوران فائرنگ، راہگیر اور ملزم زخمی
Image

کراچی: ہوٹل پر لوٹ مار کے دوران فائرنگ، راہگیر اور ملزم زخمی

نارتھ کراچی دو منٹ چورنگی کے قریب چائے کے ہوٹل پر لوٹ مار کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک راہگیر اور ڈاکوؤں کا ایک اپنا ساتھی زخمی ہوگئے، واردات میں ملوث ڈاکو شہریوں کے موبائل فون اور نقدی لیکر فرار ہوگئے۔

بلال کالونی کے علاقے نارتھ کراچی دومنٹ چورنگی کے قریب ہوٹل پر بیٹھے شہریوں سے مسلحہ ڈاکوؤں نے لوٹ مار شروع کر دی، کچھ شہریوں نے ڈاکووں کو پکڑنے کی کوشش کی جس میں انہوں نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے ایک راہگیر زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آکر ان کا اپنا ہی ایک ساتھی زخمی ہوگیا۔

زخمی ہونے والے ڈاکو نے پیدل ہی فرار ہونے کی کوشش کی تاہم شہریوں نے زخمی ڈاکو کو تعاقب کے بعد پکڑ لیا اور متعدد شہریوں نے ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ڈاکو کو شہریوں کے چنگل سے چھڑا کر حراست میں لے کر بلال کالونی تھانے منتقل کیا۔

35 سالہ ز-خمی ڈاکو کو واقعے کے تقریباً دو گھنٹے بعد پولیس نے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی حالت میں پکڑے جانے والے ڈاکو کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جو بہوش تھا۔ زخمی ڈاکو بیان دینے کے قابل نہیں تھا اور نہ ہی اس کے پاس سے ایسی کوئی چیز ملی تھی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے جبکہ زخمی ہونے والے شہری کی شناخت 40 سالہ رضا خان ولد صابر خان کے نام سے کی گئی جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں۔

آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی بڑھ گئی، دو آئل ٹینکرز میں آگ لگنے اور تجارتی جہاز پر امریکی حملے کا دعویٰ

تہران: آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی مزید شدت اختیار کرگئی، جہاں ایرانی پاسداران انقلاب نے…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں مکان میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 97 زخمی

کنڑ: افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ کے علاقے اسد آباد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

بھارت میں سائبر فراڈ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی، 164 غیر ملکی شہری بازیاب، فراڈ پر مجبور کیے جانے کا انکشاف

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے سائبر فراڈ کی سرگرمیوں میں ملوث کرنے کے لیے مبینہ طور پر بھارت…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

پنجاب میں گندم کی درآمدی حد 25 لاکھ ٹن مقرر، آٹے کی قیمتوں پر اختلافات کے باعث نان بائیوں کی 4 دسمبر سے ہڑتال کی دھمکی

اسلام آباد/لاہور: وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کی دستیابی بہتر بنانے اور آٹے کی قیمتوں کو مستحکم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top