• Home
  • Blog
  • کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، 12 خوارج اور افغان طالبان ہلاک
Image

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، 12 خوارج اور افغان طالبان ہلاک

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 12 خوارج اور افغان طالبان کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کرم میں پاک افغان سرحد پر پاکستان میں داخلے کی کوشش کرنے والے گروہ کی نقل و حرکت کا پتہ چلایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دراندازی کی کوشش میں خوارج کی معاونت کے لیے افغان طالبان کی پوسٹوں سے بھی فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں نائب صوبیدار ہدایت امان نے جامِ شہادت نوش کیا۔

شہید نائب صوبیدار ہدایت امان کی عمر 40 سال اور تعلق ضلع غذر سے تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ واقعہ افغان سرزمین دہشت گرد تنظیموں کے استعمال سے روکنے میں ناکامی کے پاکستان کے مؤقف کی تصدیق کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان طالبان رجیم سرحد پار دہشت گردی کی روک تھام کے بجائے اس کی سہولت کاری اور سرپرستی کر رہی ہے، افغان طالبان رجیم اپنی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی کی ذمے داریاں پوری کرنے میں ناکام رہی ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ علاقے میں موجود دیگر بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی مہم جاری رہے گی، بیرونی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی، بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ملکی سرحدوں کے دفاع کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی بڑھ گئی، دو آئل ٹینکرز میں آگ لگنے اور تجارتی جہاز پر امریکی حملے کا دعویٰ

تہران: آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی مزید شدت اختیار کرگئی، جہاں ایرانی پاسداران انقلاب نے…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں مکان میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 97 زخمی

کنڑ: افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ کے علاقے اسد آباد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

بھارت میں سائبر فراڈ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی، 164 غیر ملکی شہری بازیاب، فراڈ پر مجبور کیے جانے کا انکشاف

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے سائبر فراڈ کی سرگرمیوں میں ملوث کرنے کے لیے مبینہ طور پر بھارت…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

پنجاب میں گندم کی درآمدی حد 25 لاکھ ٹن مقرر، آٹے کی قیمتوں پر اختلافات کے باعث نان بائیوں کی 4 دسمبر سے ہڑتال کی دھمکی

اسلام آباد/لاہور: وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کی دستیابی بہتر بنانے اور آٹے کی قیمتوں کو مستحکم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top