• Home
  • Blog
  • کے پی میں بدعنوانی کی نیب تحقیقات میں تیزی، مولانا فضل الرحمان کیخلاف تحقیقات کے دعوے جھوٹے نکلے
Image

کے پی میں بدعنوانی کی نیب تحقیقات میں تیزی، مولانا فضل الرحمان کیخلاف تحقیقات کے دعوے جھوٹے نکلے

قومی احتساب بیورو (نیب) نے خیبر پختونخوا میں بدعنوانی سے متعلق انکوائریوں اور تحقیقات کا عمل تیز کردیا۔ 

نیب کے ڈائریکٹر جنرل آپریشنز نے حال ہی میں صوبے میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں سے متعلق اہم مقدمات پر تبادلہ خیال کیا  تاہم سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے یہ دعوے غلط ہیں کہ بیورو نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کیخلاف تحقیقات تیز کردی ہیں۔

یہ دعوے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کی مدد سے تیار کردہ ایک ویڈیو کے ذریعے پھیلائے گئے ہیں اور ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

نیب ذرائع نے بتایا کہ صورتحال پہلے جیسی ہی ہے جو آن لائن گردش کرنے والی جعلی ویڈیو کے ذریعے پیدا کیے گئے تاثر کے برعکس ہے۔

یہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب نیب خیبر پختونخوا میں بدعنوانی کی اہم تحقیقات پر اپنی سرگرمیاں تیز کر رہا ہے اور صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کے دوران مالی بے ضابطگیوں اور سرکاری فنڈز کے مبینہ غبن کے الزامات نے بیورو کی توجہ حاصل کر رکھی ہے۔

ایک حالیہ ٹاک شو میں شرکت کے دوران نیب کے ڈائریکٹر جنرل آپریشنز نے اپر کوہستان کے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ بے ضابطگیوں اور اربوں روپے کے فراڈ سے متعلق تحقیقات پر گفتگو کی۔

ان مقدمات میں قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچنے کے الزامات شامل ہیں جب کہ تفتیش کار مالی لین دین، مشتبہ غیر قانونی ادائیگیوں اور رقوم کی منتقلی کا جائزہ لے رہے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں جاری تحقیقات میں شہری ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ بے ضابطگیاں اور اپر کوہستان میں فراڈ کا معاملہ شامل ہیں جس میں سرکاری مالیاتی طریقہ کار میں ردوبدل کے ذریعے مبینہ طور پر 37 ارب روپے سے زائد کی رقم کا فراڈ کیا گیا۔ 

نیب اس سے قبل اپر کوہستان کیس میں اربوں روپے مالیت کے اثاثوں کا سراغ لگانے اور خطیر رقم کی وصولی کی اطلاع دے چکا ہے۔

ان تحقیقات پر دوبارہ توجہ ایسے وقت میں مرکوز کی گئی ہے جب حالیہ ایمرجنسی اقدامات اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد صوبے میں سیاسی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں۔

ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر میں روزانہ کھلی کچہریوں کا انعقاد، قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی شکایات کے ازالے کا اقدام

ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر میں روزانہ کھلی کچہریوں کا انعقاد، قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی شکایات کے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

بہاولنگر میں 110 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب، مالی اور گھریلو سامان کی صورت میں معاونت فراہم

بہاولنگر میں 110 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب، مالی اور گھریلو سامان کی صورت میں معاونت…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

چنیوٹ میں سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ، بہاولنگر کا مطلوب ملزم ہلاک، 2 ساتھی فرار

چنیوٹ کے علاقے راجباہ پیلووال سیدا کے قریب کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ پولیس مقابلے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

گھریلو تنازع پر شوہر کا بیوی پر تیزاب سے حملہ، 55 سالہ خاتون کی حالت تشویشناک، پولیس کی تحقیقات جاری

رحیم یار خان: رحیم یار خان کے علاقے غازی پور میں گھریلو تنازع کے دوران شوہر کی جانب…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top