• Home
  • Blog
  • گندم اور آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
Close-up of flour on a wooden board with scattered grains for baking moods.

گندم اور آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

کراچی: گندم مہنگی ہونے کے بعد آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

فلور ملز نے فائن اور ڈھائی نمبر آٹے کے نرخ میں اضافہ کردیا ہے جس کے بعد ڈھائی نمبر آٹا 15 روپے مہنگا ہوکر 145 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔

ریٹیل میں ڈھائی نمبر آٹا 160 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے، فائن آٹا بھی 13 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

ریٹیل میں فائن آٹا 175 روپے فی کلو تک فروخت کیا جارہا ہے جبکہ چکی کے آٹے کی قیمت بھی 10 روپے اضافے سے 180 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

گندم کی قیمت بھی 15 روپے اضافے سے 130 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

فلور ملز کا کہنا ہے کہ مہنگی گندم خرید کر سرکاری نرخ پر آٹا فروخت کرنا ممکن نہیں، فلور ملز نے حکومت سے فوری 20 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top