• Home
  • Blog
  • ایران کا نیا میزائل لانچر متعارف، بیک وقت دو میزائل داغنے کی صلاحیت کا دعویٰ
Image

ایران کا نیا میزائل لانچر متعارف، بیک وقت دو میزائل داغنے کی صلاحیت کا دعویٰ

تہران: ایران نے ایک نیا میزائل لانچر متعارف کرانے کا دعویٰ کیا ہے، جو بیک وقت دو مائع ایندھن والے میزائل داغنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ ایرانی فوجی کمانڈرز نے امریکا کو سخت پیغام بھی دیا ہے۔

ایرانی سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق ہفتے کے روز پہلی مرتبہ نئے میزائل لانچر کی نمائش کی گئی، جسے بیک وقت دو مائع ایندھن والے میزائل داغنے کی صلاحیت کا حامل قرار دیا گیا۔

سرکاری ٹیلی وژن نے پاسداران انقلاب کے سربراہ احمد واحدی اور فضائیہ کے کمانڈر مجید موسوی کے ایک زیرِ زمین میزائل اڈے کے دورے کی فوٹیج بھی نشر کی، جس میں دونوں کمانڈرز کو میزائلوں اور فوجی سازوسامان سے بھری طویل زیرِ زمین سرنگوں کا معائنہ کرتے دکھایا گیا۔

اس موقع پر پاسداران انقلاب کے سربراہ احمد واحدی نے کہا کہ دشمن کو پہنچنے والا نقصان صرف آغاز ہے اور اسے مزید ذلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایرانی فضائیہ کے کمانڈر مجید موسوی نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ دو تنازعات کے دوران ایران کی عسکری صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے اور اس کے جدید ہتھیار دشمن کو خوفزدہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایران نے رواں ماہ کے آغاز میں بھی ایک نئے زیرِ زمین میزائل اڈے کی رونمائی کی تھی، جہاں بیلسٹک اور کروز میزائلوں سمیت مختلف فوجی سازوسامان موجود ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

تاہم ایران کی جانب سے نئے لانچر کی مکمل تکنیکی تفصیلات، عملی آزمائش یا جنگ میں اس کے استعمال سے متعلق تاحال کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

متعلقہ خبریں۔

پولیس کی اربوں روپے مالیت کی بڑی برآمدگیوں کی نمائش

پولیس کی اربوں روپے مالیت کی بڑی برآمدگیوں کی نمائش بہاولپور: پنجاب بھر میں پولیس کی جانب سے…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

پاکستان اور چین کا ایل پی جی پلانٹ سمیت توانائی کے منصوبوں پر عملدرآمد پر اتفاق

اسلام آباد: وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک کی چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات ہوئی جس میں  ایل پی…

ByByMomina Fatima Nov 25, 2026

ایران کا ایک اور امریکی ایم کیو-9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

ایران کا ایک اور امریکی ایم کیو-9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ تہران: ایران نے ایک اور امریکی…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

بنگلا دیش میں گارمنٹس ورکرز کی کم از کم تنخواہ 17 ہزار ٹکا مقرر، احتجاج کے بعد حکومت کا بڑا فیصلہ

بنگلا دیش میں گارمنٹس ورکرز کی کم از کم تنخواہ 17 ہزار ٹکا مقرر، احتجاج کے بعد حکومت…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top