• Home
  • Blog
  • ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام، نہ جنگ نہ امن کی غیر یقینی صورتحال مزید قبول نہیں، غالیباف
Image

ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام، نہ جنگ نہ امن کی غیر یقینی صورتحال مزید قبول نہیں، غالیباف

ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام، نہ جنگ نہ امن کی غیر یقینی صورتحال مزید قبول نہیں، غالیباف

تہران: ایرانی پارلیمان کے اسپیکر اور امریکا کے ساتھ مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد باقر غالیباف نے واضح کیا ہے کہ ایران طویل عرصے تک نہ جنگ نہ امن کی غیر یقینی صورتحال برداشت نہیں کرے گا اور اس کیفیت کا جلد خاتمہ ہونا چاہیے۔

پارلیمان کی رابطہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد باقر غالیباف نے کہا کہ امریکا کو ایران پر غیر معینہ مدت تک غیر یقینی صورتحال مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان کے مطابق دشمن ایران کو ایک طویل اور تھکا دینے والی کشمکش میں الجھانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے جنگ کے خطرے کو مستقل طور پر ختم کرنے کا واحد راستہ قومی اتحاد اور مضبوط و پائیدار دفاعی صلاحیت کا حصول ہے۔

غالیباف کا کہنا تھا کہ موجودہ تعطل کو روایتی سیاسی بحثوں کے بجائے واضح اور عملی اقدامات کے ذریعے حل کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اس صورتحال کا فیصلہ یا تو میدانِ جنگ میں ہوگا یا پھر امریکا کو ایران کی شرائط تسلیم کرنا ہوں گی۔

متعلقہ خبریں۔

امریکا اور اسرائیل گزشتہ دو برسوں کی جنگوں میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے، عباس عراقچی

امریکا اور اسرائیل گزشتہ دو برسوں کی جنگوں میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے، عباس عراقچی…

ByBySajid Ali Nov 24, 2026

متحدہ عرب امارات میں سرکاری خدمات کے لیے اے آئی اسسٹنٹ ’میرہ‘ متعارف کرانے کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں سرکاری خدمات کے لیے اے آئی اسسٹنٹ ’میرہ‘ متعارف کرانے کا اعلان ابوظہبی: متحدہ…

ByBySajid Ali Nov 24, 2026

اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید اور شامی صدر احمد الشرع کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید اور شامی صدر احمد الشرع کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون…

ByBySajid Ali Nov 24, 2026

ایران کے خلاف فوری فوجی کارروائی ضروری نہیں، اسرائیلی حکومت سازی کے امیدوار گاڈی آئزنکوٹ

ایران کے خلاف فوری فوجی کارروائی ضروری نہیں، اسرائیلی حکومت سازی کے امیدوار گاڈی آئزنکوٹ یروشلم: اسرائیل میں…

ByBySajid Ali Nov 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top