• Home
  • Blog
  • آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر 3 آئل ٹینکرز تباہ، ایرانی پاسداران انقلاب کا دعویٰ
Image

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر 3 آئل ٹینکرز تباہ، ایرانی پاسداران انقلاب کا دعویٰ

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر 3 آئل ٹینکرز تباہ، ایرانی پاسداران انقلاب کا دعویٰ

تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے نتیجے میں تین آئل ٹینکرز تباہ ہوگئے، جبکہ ان میں زوردار دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق چند گھنٹوں کے دوران تین آئل ٹینکرز دھماکوں کا شکار ہوئے، جن میں سے ایک جنوبی ساحل کے قریب جبکہ دو دیگر آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں متاثر ہوئے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ تینوں آئل ٹینکرز امریکی فضائی نگرانی اور عسکری تحفظ میں سفر کر رہے تھے، تاہم امریکی فوجی تحفظ کسی بھی جہاز کو ایرانی بحری قوانین سے استثنیٰ نہیں دیتا۔

بیان میں مزید خبردار کیا گیا ہے کہ غیر مجاز سمندری راستوں سے گزرنے والے جہازوں کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ ایرانی انتباہات کو نظرانداز کرنے والوں کے خلاف بھی سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

نوٹ: آئل ٹینکرز کی تباہی اور بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کا واقعہ فی الحال ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ ہے۔

متعلقہ خبریں۔

امریکا اور اسرائیل گزشتہ دو برسوں کی جنگوں میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے، عباس عراقچی

امریکا اور اسرائیل گزشتہ دو برسوں کی جنگوں میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے، عباس عراقچی…

ByBySajid Ali Nov 24, 2026

متحدہ عرب امارات میں سرکاری خدمات کے لیے اے آئی اسسٹنٹ ’میرہ‘ متعارف کرانے کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں سرکاری خدمات کے لیے اے آئی اسسٹنٹ ’میرہ‘ متعارف کرانے کا اعلان ابوظہبی: متحدہ…

ByBySajid Ali Nov 24, 2026

اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید اور شامی صدر احمد الشرع کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید اور شامی صدر احمد الشرع کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون…

ByBySajid Ali Nov 24, 2026

ایران کے خلاف فوری فوجی کارروائی ضروری نہیں، اسرائیلی حکومت سازی کے امیدوار گاڈی آئزنکوٹ

ایران کے خلاف فوری فوجی کارروائی ضروری نہیں، اسرائیلی حکومت سازی کے امیدوار گاڈی آئزنکوٹ یروشلم: اسرائیل میں…

ByBySajid Ali Nov 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top