• Home
  • Blog
  • ایلون مسک کی اسپیس ایکس کو خلا میں 10 لاکھ سیٹلائٹس کے ذریعے ڈیٹا سینٹرز قائم کرنے کی اجازت مل گئی
Image

ایلون مسک کی اسپیس ایکس کو خلا میں 10 لاکھ سیٹلائٹس کے ذریعے ڈیٹا سینٹرز قائم کرنے کی اجازت مل گئی

واشنگٹن: امریکی وفاقی کمیشن برائے مواصلات (ایف سی سی) نے ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کو خلا میں ڈیٹا سینٹرز کے قیام کے لیے 10 لاکھ تک سیٹلائٹس تعینات کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپیس ایکس نے رواں سال کے آغاز میں زمین پر موجود ڈیٹا کی بھاری مقدار پراسیس کرنے کے لیے 10 لاکھ تک آربیٹل کمپیوٹنگ ماڈیولز خلا میں بھیجنے کی اجازت طلب کی تھی۔

ایف سی سی کا کہنا ہے کہ اسپیس ایکس کے مجوزہ ’اسٹار مائنڈ‘ سیٹلائٹ نیٹ ورک کی منظوری مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی کمپیوٹنگ کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

منظوری کے تحت اسپیس ایکس کو نومبر 2033 تک سیٹلائٹس کی تعیناتی شروع کرنا ہوگی، جبکہ نومبر 2035 تک مجموعی تعداد کے 10 فیصد یعنی ایک لاکھ اور نومبر 2038 تک 50 فیصد سیٹلائٹس خلا میں پہنچانا لازمی ہوگا۔

واضح رہے کہ ڈیٹا سینٹرز مصنوعی ذہانت کے نظام کی بنیادی ضرورت ہیں، تاہم انہیں چلانے کے لیے بجلی کی بڑی مقدار درکار ہوتی ہے۔

اسپیس ایکس نے ایف سی سی کو بتایا کہ خلا میں موجود سیٹلائٹس تقریباً مسلسل دستیاب شمسی توانائی سے فائدہ اٹھا سکیں گے، جبکہ ان کے آپریشن اور دیکھ بھال کے اخراجات بھی نسبتاً کم ہوں گے۔ کمپنی کے مطابق اس منصوبے سے توانائی اور لاگت کی بچت کے ساتھ زمین پر قائم ڈیٹا سینٹرز کے ماحولیاتی اثرات بھی کم کیے جاسکیں گے۔

تاہم یہ ابھی واضح نہیں کہ اسپیس ایکس واقعی 10 لاکھ سیٹلائٹس خلا میں بھیجے گی یا نہیں، کیونکہ اس وقت پوری دنیا کے تقریباً 17 ہزار سیٹلائٹس خلا میں موجود ہیں۔ سیٹلائٹ آپریٹرز بعض اوقات مستقبل کی ضروریات اور منصوبہ بندی میں لچک برقرار رکھنے کے لیے اپنی حقیقی ضرورت سے کہیں زیادہ سیٹلائٹس کی منظوری حاصل کرتے ہیں۔

اسپیس ایکس نے اپنے ’اسٹار لنک‘ نیٹ ورک کے لیے بھی ابتدا میں 42 ہزار سیٹلائٹس کی اجازت طلب کی تھی، تاہم اس وقت اس نیٹ ورک کے 11 ہزار سے کچھ زیادہ سیٹلائٹس خلا میں موجود ہیں۔

اس نئے منصوبے کی کامیابی کا انحصار بڑی حد تک کمپنی کے زیرِ تعمیر دوبارہ قابلِ استعمال راکٹ ’اسٹار شپ‘ پر ہوگا، جس کے ذریعے سیٹلائٹس کو نسبتاً کم لاگت میں خلا میں پہنچانے کا منصوبہ ہے۔

دوسری جانب امیزون کے سیٹلائٹ یونٹ ’لیو‘ اور دیگر کمپنیوں نے اس منصوبے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسپیس ایکس کے لیے اتنی بڑی تعداد میں سیٹلائٹس تعینات کرنا مشکل ہوسکتا ہے اور اس عمل میں کئی صدیاں لگنے کا امکان ہے۔

تاہم ایف سی سی کے چیئرمین برینڈن کار نے مارچ میں ان تنقیدوں کو مسترد کرتے ہوئے منصوبے کی حمایت کی تھی۔

متعلقہ خبریں۔

یوکرین جنگ میں معمولی غلط فہمی بڑے تصادم کا سبب بن سکتی ہے، جیرڈ کشنر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اور داماد جیرڈ کشنر نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

مصر میں رنگ روڈ پر خوفناک آتشزدگی، 31 افراد جاں بحق، 21 زخمی، 27 گاڑیاں جل کر تباہ

قاہرہ: مصر کے شہر جیزہ کے علاقے الوراق میں رنگ روڈ پر پیٹرولیم مصنوعات سے بھری گاڑی الٹنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

اسرائیل امریکا کو ایران کے خلاف ایک اور جنگ میں دھکیلنا چاہتا ہے، عباس عراقچی

تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل امریکا کو ایران کے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

اسپین میں 29 نومبر کو عام انتخابات کا انعقاد، 3 کروڑ 87 لاکھ سے زائد ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے

میڈرڈ: اسپین میں 29 نومبر 2026 کو پارلیمانی عام انتخابات منعقد ہوں گے، جن میں عوام پارلیمنٹ کے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top