• Home
  • Blog
  • بھارت میں خوفناک ٹریفک حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد ہلاک، ایک زخمی
Image

بھارت میں خوفناک ٹریفک حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد ہلاک، ایک زخمی

نئی دہلی: بھارت کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع رام گڑھ میں پیش آنے والے ایک المناک ٹریفک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد ہلاک جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اتوار 29 نومبر 2026 کی صبح تقریباً 2 بجے رانچی۔پٹنہ قومی شاہراہ (این ایچ 33) پر پیش آیا، جہاں 14 افراد کو لے جانے والی اسکارپیو گاڑی آگے چلنے والی ایک بھاری گاڑی سے ٹکرا گئی۔

حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد بھارتی ریاست بہار کے ضلع نالندہ کے گاؤں جھنگھارو کے رہائشی تھے اور مذہبی عبادت کے لیے راج رپا مندر جا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں، جبکہ حادثے میں ایک شخص شدید زخمی ہوا۔ زخمی کو فوری طور پر رام گڑھ کے صدر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

لاس اینجلس میں 5 شدت کا زلزلہ، عمارتیں لرز اٹھیں، ایک گھنٹے میں 40 آفٹر شاکس ریکارڈ

لاس اینجلس: امریکی شہر لاس اینجلس میں 5 شدت کے زلزلے کے باعث عمارتیں لرز اٹھیں، جبکہ ایک…

ByBySajid Ali Nov 29, 2026

برطانیہ سے خاتون کو پاکستان لاکر جبری شادی کرانے کا مقدمہ، تین افراد مجرم قرار

لندن: برطانیہ سے ایک خاتون کو پاکستان لاکر اس کی مرضی کے خلاف شادی کرانے کے مقدمے میں…

ByBySajid Ali Nov 29, 2026

سعودی عرب کا ریاض کی جانب داغا گیا حوثی بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ، یمن میں جوابی کارروائی بھی کی گئی

ریاض: سعودی عرب کی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی…

ByBySajid Ali Nov 29, 2026

امریکی شرائط تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف کا اعلان

تہران: ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی…

ByBySajid Ali Nov 29, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top