استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان نے استنبول میں یونانی صدر سے ملاقات کی، جس کے دوران دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترک محکمہ اطلاعات کے مطابق ملاقات میں صدر اردوان نے کہا کہ ترکیہ اور یونان کے تعلقات کو ہر شعبے میں مزید فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ترکیہ بحیرہ ایجیئن کو امن کا سمندر بنانے کے لیے پُرعزم ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔
واضح رہے کہ یونانی صدر پیٹریارک برتھولومیو کی دعوت پر ایک مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے استنبول میں موجود ہیں۔
یونانی میڈیا کے مطابق صدر اردوان نے خود اس ملاقات کی تجویز پیش کی تھی، جو روایتی ٹیلی فونک رابطے کے بجائے براہِ راست طے پائی۔













