• Home
  • Blog
  • خاتون لیکچرار کو راہ چلتے ہراساں کرنے والے سابق طالب علم کی فوٹیج سامنے آگئی
Image

خاتون لیکچرار کو راہ چلتے ہراساں کرنے والے سابق طالب علم کی فوٹیج سامنے آگئی

لاہور: 

خاتون کالج لیکچرار کو راہ چلتے ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

گڑھی شاہو پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، جو خاتون کالج لیکچرار کا سابقہ طالب علم نکلا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے گلی سے گزرنے والی خاتون استاد کا زبردستی راستہ روکا۔ ملزم نے خاتون کا بیگ بھی چھینا اور اسے زبردستی اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو خاتون لیکچرار کو ہراساں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم واصف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس پی منزہ کرامت نے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top