• Home
  • Blog
  • کرکٹ ٹیم میں تبدیلیاں میری مرضی، مشاورت کے بغیر کی گئیں: بابر اعظم
Image

کرکٹ ٹیم میں تبدیلیاں میری مرضی، مشاورت کے بغیر کی گئیں: بابر اعظم

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ لارڈز ٹیسٹ کے بعد ٹیم میں تبدیلیاں ان کے لیے بھی ایک نئی خبر تھی۔

بابر اعظم کے مطابق یہ تبدیلیاں ان کی معلومات، مشاورت یا منظوری کے بغیر عمل میں لائی گئیں۔

 بابر نے اعتراف کیا کہ انہیں تبدیلیوں کا علم بورڈ کےباضابطہ بیان سے ہوا، موجودہ سلیکشن کے ڈھانچے کے تحت، بطور کپتان اس عمل سے آگاہ ہونا چاہیے تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم کا کہنا تھاکہ لارڈز ٹیسٹ کے اختتام پر 7 کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کرنے سے متعلق پی سی بی نے جو فیصلہ کیا ہے کچھ سوچ کر ہی کیا ہوگا۔

انگلینڈ کے خلاف لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر ایجبسٹن ٹیسٹ سے ٹھیک ایک دن پہلے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلی بار میڈیا کے سامنے آئے۔

لارڈز ٹیسٹ میں 194 رنز سے شکست پر بات کرتے ہوئے بابر اعظم بولے ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ لارڈز ٹیسٹ میں ٹیم نے کسی شعبے میں متاثر کن کھیل پیش نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں۔

خواجہ فرید یونیورسٹی میں صنفی تشدد کے خلاف 16 روزہ آگاہی مہم کا آغاز

رحیم یار خان: خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (KFUEIT)میں 25 نومبر کو صنفی بنیادوں پر…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

رحیم یار خان میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار

تھانہ کوٹ سبزل کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا،…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

گھریلو تنازع پر شوہر کا بیوی پر تیزاب سے حملہ، خاتون شدید زخمی

گھریلو تنازع پر شوہر کا بیوی پر تیزاب سے حملہ، خاتون شدید زخمی رحیم یار خان: گھریلو تنازع…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

پولیس کی اربوں روپے مالیت کی بڑی برآمدگیوں کی نمائش

پولیس کی اربوں روپے مالیت کی بڑی برآمدگیوں کی نمائش بہاولپور: پنجاب بھر میں پولیس کی جانب سے…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top