• Home
  • Blog
  • ٹھٹہ: ٹریکٹر ٹرالی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی، 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق
Image

ٹھٹہ: ٹریکٹر ٹرالی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی، 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹھٹہ کے نواحی علاقے پیر جو گوٹھ میں ٹریکٹر ٹرالی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی، حادثے میں دو خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملاح برادری کے افراد دھان کی فصل کی کٹائی کے بعد ٹریکٹر ٹرالی میں سوار ہوکر واپس گاؤں جا رہے تھے کہ ان کی ٹریکٹر ٹرالی بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی۔

حکام کا بتانا ہے کہ حادثے میں دو خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کمشنر حیدرآباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں۔

امارات نے اسرائیل کو7 اکتوبر کے حملے سے پہلے خبردار کردیا تھا، نیویارک ٹائمز کی تصدیق

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

کانگو میں فوجی طیارہ حادثے کا شکار، فوجی عدالت کے سربراہ سمیت 14 افراد ہلاک

کنشاسا: جمہوریہ کانگو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دو اعلیٰ فوجی…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

امریکی خفیہ رپورٹ میں انکشاف: سعودی عرب نے جوہری ہتھیار کا آپشن برقرار رکھا ہوا ہے

امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کی کانگریس کو فراہم کردہ خفیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سعودی عرب…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top