بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے مشہور زمانہ شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی 18’ کی میزبانی کو ‘دل توڑ دینے والا تجربہ’ قرار دیا ہے۔
سینئر اداکار اکثر اپنے بلاگز لکھتے ہیں جو زندگی کے مختلف پہلوؤں اور اداکار کے کام پر مشتمل ہوتے ہیں۔
امیتابھ بچن نے حال ہی میں بلاگ لکھا جس میں انہوں نے ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ کی میزبانی کے دوران پیش آنے والے جذباتی دباؤ کے بارے میں کھل کر بات کی۔
بلاگ پوسٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے امیتابھ نے لکھا کہ ‘کچھ امیدوار اتنی تکلیف دہ ذاتی کہانیاں لے کر آتے ہیں کہ نہ صرف ان کے لیے اپنے جذبات کو سنبھالنا بلکہ شو کی میزبانی کا سلسلہ جاری رکھنا بھی مشکل ہو جاتا ہے، یہ ایک دل دہلا دینے والا تجربہ رہا ہے۔’
اداکار نے اپنے بلاگ کا اختتام یہ کہتے ہوئے کیا کہ چونکہ رات کافی ہو چکی ہے، اس لیے وہ اب آرام کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ کون بنے گا کروڑ پتی کے 18 ویں سیزن کی میزبانی کے ساتھ امیتابھ بچن نے ٹی وی اسکرین پر واپسی کی ہے اور یہ پروگرام گزشتہ ماہ کی 10تاریخ سے شروع ہوا ہے۔














