• Home
  • Blog
  • 13 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کے ساتھ کیا ہوا؟
Image

13 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کے ساتھ کیا ہوا؟

لاہور(26 ستمبر 2026): ٹبی سٹی میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تیرہ سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ لرزہ خیز واقعہ والدین کی غیر موجودگی میں پیش آیا، جہاں ملزم موقع پا کر گھر کے اندر گھس گیا اور لڑکی کو اکیلا دیکھ کر زیادتی کی کوشش کی۔

متاثرہ لڑکی کی بروقت چیخ پکار اور شور مچانے پر محلے کے لوگ اور اردگرد کے افراد متنبہ ہو گئے، جس پر ملزم آصف نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم لڑکی اور اہل علاقہ کی مستعدی سے اسے دبوچ لیا گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ کی مدد سے ملزم کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی و تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

ذرائع کا دعویٰ: مسئلہ اب لانگ مارچ نہیں بلکہ قومی سلامتی کا ہے، سہیل آفریدی کی حکومت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

اسلام آباد: جیو نیوز کے پروگرام “نیا پاکستان” میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خیبرپختونخوا حکومت کے مستقبل سے…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط، مذاکرات کی دوبارہ دعوت

وزیراعظم  شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط لکھتے ہوئے مذاکرات کی دعوت دے…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

ضلع نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی  کے دوران  شدید فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشت…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top