کراچی: میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کی درخواست پر فیصلہ نہ ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے تاحال جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع نہیں کی ہے۔
میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا نوٹیفکیشن 24 اگست کو جاری ہوا تھا جس کے بعد اب کمیشن نے سندھ حکومت سے مدت میں 15 اکتوبرتک توسیع کی درخواست کی ہے۔
جوڈیشل کمیشن نے 27 اگست کو کارروائی کا آغاز کیا، کمیشن کو ایک ماہ میں کیس کی کارروائی مکمل کرنا تھی اور 27 ستمبر کو کمیشن کو ایک ماہ مکمل ہوجائے گا۔
تاہم کمیشن نے 28 ستمبر کو تفتیشی افسر ڈی ایس پی سراج لاشاری اور سی پی ایل سی کے نمائندے کاشف کوبھی 28 ستمبر کو طلب کررکھا ہے۔
کمیشن کی مدت ختم ہونے میں ایک روز باقی ہے تاہم اس میں توسیع کے سلسلے میں اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔














