تہران ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ دوبارہ جنگ شروع ہونے کی صورت میں مقابلے کے لیے تیار ہے، تاہم سفارت کاری کے دروازے بھی کھلے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل ’ایکسپریس نیوز‘ کے مطابق عباس عراقچی نے امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران کسی بھی نئی جارحیت کے سامنے ڈٹ کر کھڑا رہے گا، خواہ اس کے نتیجے میں انتہائی شدید جنگ ہی کیوں نہ ہو۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران سفارت کاری کے لیے بھی تیار ہے، تاہم اب یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر منحصر ہے۔














