• Home
  • Blog
  • خام تیل کی قیمت 103 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی
Image

خام تیل کی قیمت 103 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی

نیویارک: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، جس کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 103 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1 ڈالر 14 سینٹ، یعنی 1.11 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 103 ڈالر 73 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔

امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت بھی 34 سینٹ، یعنی 0.38 فیصد اضافے کے بعد 89 ڈالر 72 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گئی۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کی آمادگی سے متعلق رپورٹس کی تردید کو قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت رواں ماہ تقریباً 14 فیصد اضافے کی جانب گامزن ہے، جو جولائی کے بعد کسی ایک ماہ کے دوران سب سے بڑا اضافہ ہوگا، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں تقریباً 4 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں۔

میر رضا کیس: اہلخانہ کے وکیل جبران ناصر نے مزید سوالات کمیشن کو جمع کرا دیے

کراچی: میر رضا قتل کیس میں اہل خانہ کے وکیل جبران ناصر نے مزید سوالات جوڈیشل کمیشن کو…

ByByMomina Fatima Sep 30, 2026

دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز میں پائلٹس کی لڑائی، طیارے کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ

دبئی سے اسرائیل جانے والے پرواز میں پائلٹ لڑپڑے جس کے بعد طیارے نے سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ…

ByByMomina Fatima Sep 30, 2026

پاسپورٹ، قومی شناختی کارڈ اور اسلحہ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی پریشانی ختم ہوگئی

کراچی: شہریوں کو اب ایک ہی چھت تلے پاسپورٹ، قومی شناختی کارڈ ، نادرا ڈائریکٹ، اسلحہ لائسنس اور…

ByByMomina Fatima Sep 30, 2026

مری: بریک فیل ہونے سے اسکول وین میں خوفناک حادثہ، آگ لگنے سے 12 بچے جھلس گئے

مری : نجی اسکول وین کھائی میں گرنے آگ بھڑک اٹھی ، حادثے میں 12 بچے جھلس کر…

ByByMomina Fatima Sep 30, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top