• Home
  • Blog
  • پاسپورٹ، قومی شناختی کارڈ اور اسلحہ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی پریشانی ختم ہوگئی
Image

پاسپورٹ، قومی شناختی کارڈ اور اسلحہ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی پریشانی ختم ہوگئی

کراچی: شہریوں کو اب ایک ہی چھت تلے پاسپورٹ، قومی شناختی کارڈ ، نادرا ڈائریکٹ، اسلحہ لائسنس اور این او سیز سمیت تمام اہم سہولیات میسر ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارتِ داخلہ کے زیرِ انتظام ملک کا سب سے بڑا “گرینڈ خدمت مرکز” کراچی میں قائم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

یہ اہم فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع وزارتِ داخلہ کے دفتر کے دورے کے موقع پر سامنے آیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اس جدید گرینڈ خدمت مرکز میں وزارتِ داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گے، جس کے نتیجے میں کراچی کے شہریوں کو ایک ہی چھت تلے پاسپورٹ، قومی شناختی کارڈ ، نادرا ڈائریکٹ، اسلحہ لائسنس اور این او سیز سمیت تمام اہم سہولیات میسر ہوں گی۔
محسن نقوی نے آئندہ 10 دنوں کے اندر گرینڈ خدمت مرکز کا تفصیلی ماسٹر پلان طلب کر لیا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ خدمت مرکز کا ماسٹر پلان شہریوں کی تمام تر ضروریات اور جدید تقاضوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تیار کیا جائے۔

وزیر داخلہ نے جدید خدمت مرکز کے جلد از جلد قیام کے لیے تمام متعلقہ انتظامی و تکنیکی اقدامات فوری طور پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

میر رضا کیس: اہلخانہ کے وکیل جبران ناصر نے مزید سوالات کمیشن کو جمع کرا دیے

کراچی: میر رضا قتل کیس میں اہل خانہ کے وکیل جبران ناصر نے مزید سوالات جوڈیشل کمیشن کو…

ByByMomina Fatima Sep 30, 2026

دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز میں پائلٹس کی لڑائی، طیارے کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ

دبئی سے اسرائیل جانے والے پرواز میں پائلٹ لڑپڑے جس کے بعد طیارے نے سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ…

ByByMomina Fatima Sep 30, 2026

مری: بریک فیل ہونے سے اسکول وین میں خوفناک حادثہ، آگ لگنے سے 12 بچے جھلس گئے

مری : نجی اسکول وین کھائی میں گرنے آگ بھڑک اٹھی ، حادثے میں 12 بچے جھلس کر…

ByByMomina Fatima Sep 30, 2026

آئی ایم ایف کا پاکستان سے ایک اور بڑا مطالبہ سامنے آگیا

اسلام آباد (30 ستمبر 2026): موجودہ قرض پروگرام کی پانچویں قسط کے لیے جاری مذاکرات میں آئی ایم…

ByByMomina Fatima Sep 30, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top