• Home
  • Blog
  • افغانستان میں پاکستان کی فضائی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک
Image

افغانستان میں پاکستان کی فضائی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک

پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ 

وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان نے آپریشن غضب للحق کے تسلسل میں افغانستان میں فضائی کارروائی کی اور 2 مقامات پردہشتگردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا۔ 

وزاررت اطلاعات کا کہنا ہے کہ مصدقہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اہداف کو انتہائی درستی سے تباہ کیا، کارروائی میں فتنہ الخوارج کے متعدد دہشتگرد مارے گئے جبکہ  ابتدائی اطلاعات کے مطابق 22 دہشتگرد ہلاک  ہوئے۔
وزارت اطلاعات مطابق افغانستان کا بدستور دہشتگردی کا مرکز بنے رہنا انتہائی تشویش کا باعث ہے، پاکستان کو درپیش دہشتگردی کا خطرہ افغانستان سے ہی پیدا ہو رہا ہے۔

وزارت اطلاعت نے کہا کہ اسی تناظر میں پاکستان نے دہشتگردوں کے مراکز کو نشانہ بنایا۔

وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان کے شہریوں کی سلامتی اور تحفظ ہماری ترجیح ہے، پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کے لیے کوششیں کی ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

حکومت کا خیبرپختونخوا میں فوری ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: باخبر ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے فی الحال خیبر پختونخوا…

ByByMomina Fatima Oct 1, 2026

امارات سے اسرائیل جانے والی پرواز کے زخمی پائلٹ کا پہلا بیان سامنے آگیا، تصویر بھی جاری

متحدہ عرب امارات سے اسرائیل جانے والی پرواز میں پیش آنے والے حالیہ واقعے کے بعد  پرواز کے…

ByByMomina Fatima Oct 1, 2026

کراچی: ملازمت کا جھانسہ دے کر 50 سے زائد خواتین کے موبائل فون لے کر ایونٹ آرگنائزر فرار

کراچی میں موبائل فون چوری کرکے فرار ہونے کی انوکھی واردات ہوئی جس میں ایونٹ آرگنائزر ملازمت کے…

ByByMomina Fatima Oct 1, 2026

محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو تیسرا خط، مزید سوالات پر وضاحت طلب کرلی

 قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ایک بار پھر اپنے خلاف الزامات کے حوالے…

ByByMomina Fatima Oct 1, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top