• Home
  • Blog
  • پاکستان سے بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے نئی شرط عائد
Image

پاکستان سے بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے نئی شرط عائد

اسلام آباد : بیرون ملک جانے والے مسافروں کی روانگی سے قبل سفری دستاویز کی جانچ پڑتال اور پری امیگریشن کلیئرنس” حاصل کرنے کے بعد ہی بیرونِ ملک کے لیے روانہ ہو سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے بیرونِ ملک جانے والے مسافروں کو ایئرپورٹس پر آف لوڈنگ، مالی نقصان اور قانونی پیچیدگیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے روانگی سے قبل ہی سفری دستاویزات کی سخت جانچ پڑتال کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

اوورسیز ایمپلائمنٹ ایسوسی ایشن کی خصوصی درخواست پر اٹھائے گئے اس قدم کے تحت ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)، ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اور پروٹیکٹر اینڈ امیگرنٹس کا عملہ مکمل طور پر متحرک کر دیا گیا ہے۔
نئے طریقہ کار کے تحت مسافر اب ایف آئی اے امیگریشن سے “پری امیگریشن کلیئرنس” حاصل کرنے کے بعد ہی بیرونِ ملک کے لیے روانہ ہو سکیں گے۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد ویزوں اور دیگر تمام متعلقہ کاغذات کی پیشگی اسکریننگ کو یقینی بنانا ہے تاکہ مسافروں کو آخری لمحے میں آف لوڈنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی و نفسیاتی دباؤ اور کسی بھی قسم کے قانونی مسائل سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں۔

پیرس فیشن ویک میں ایشوریا رائے کی شاندار انٹری، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

پیرس: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے پیرس فیشن ویک میں شاندار انداز میں ریمپ…

ByBySajid Ali Oct 1, 2026

چین کی جانب سے ایندھن کی برآمدات روکنے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 2 فیصد بڑھ گئیں

بیجنگ: چین کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات معطل کیے جانے کے بعد عالمی منڈی میں خام…

ByBySajid Ali Oct 1, 2026

چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے فائر فائٹر نے 40 ہزار پاؤنڈ کا مقدمہ جیت لیا

لندن: برطانیہ میں ایک فائر فائٹر نے قانونی ماہرین کی بھاری فیس سے بچنے کے لیے چیٹ جی…

ByBySajid Ali Oct 1, 2026

دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز میں جھگڑا، متحدہ عرب امارات نے تحقیقات کا حکم دے دیا

دبئی: متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل ڈاکٹر حماد سیف الشمسی نے ’’فلائی دبئی‘‘ کی دبئی سے تل…

ByBySajid Ali Oct 1, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top