• Home
  • Blog
  • ایلون مسک نے اپنے چار بچوں کی والدہ شیون زِلس سے رشتہ ختم کر لیا
Image

ایلون مسک نے اپنے چار بچوں کی والدہ شیون زِلس سے رشتہ ختم کر لیا

ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک کی سابقہ پارٹنر شیون زِلس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا تعلق اچانک ختم ہو گیا۔

شیون زِلس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک جذباتی پوسٹ کے ذریعے علیحدگی کے بارے میں بتایا اور مبینہ طور پر ایلون مسک کے ساتھ ہونے والی آخری گفتگو کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ صرف ایک ہفتے کے دوران محبت سے کسی کو رخصت کرنے تک کا سفر ان کے لیے مشکل رہا، تاہم بعض اوقات زندگی اسی طرح کے حالات سے دوچار کرتی ہے۔

شیون نے علیحدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی ایلون مسک کی بہت پروا کرتی ہیں اور ہمیشہ ان کی خوشی کی خواہش رکھیں گی۔

واضح رہے کہ ایلون مسک اور شیون زِلس کے چار بچے ہیں۔ ان میں 2021 میں پیدا ہونے والے جڑواں بچے اسٹرائیڈر اور ایزور، 2024 میں پیدا ہونے والی بیٹی آرکیڈیا اور بیٹا سیلڈن شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوگیا

اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہوگیا۔ اسپیکر قومی…

ByByMomina Fatima Oct 3, 2026

مزمل اسلم: نیشنل ہائی وے نیٹ ورک 14 ہزار کلومیٹر ہے، مریم نواز کا پنجاب میں 45 ہزار کلومیٹر سڑکیں بنانے کا دعویٰ حیران کن ہے

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے مشیر برائے خزانہ  مزمل اسلم نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے…

ByByMomina Fatima Oct 3, 2026

ملازمین کی تنخواہوں کیلئے رقم دستیاب نہ ہونے کے باعث جامعہ کراچی کے دیوالیہ ہونیکا خدشہ

ڈائریکٹر فنانس جامعہ کراچی  نے انکشاف کیا ہے کہ جامعہ کراچی کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہے حتیٰ…

ByByMomina Fatima Oct 3, 2026

پی ٹی آئی لانگ مارچ: اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع

اسلام آباد: پی ٹی آئی کےلانگ مارچ کے پیش نظر پنجاب اور  وفاقی دارالحکومت میں رینجرز کی تعیناتی…

ByByMomina Fatima Oct 3, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top