• Home
  • Blog
  • احمد پور شرقیہ سے بہاولپور روٹ پر کوسٹروں اور اڈہ مالکان کے تنازعات، طلبہ و مسافروں کو مشکلات
Image

احمد پور شرقیہ سے بہاولپور روٹ پر کوسٹروں اور اڈہ مالکان کے تنازعات، طلبہ و مسافروں کو مشکلات

احمد پور شرقیہ سے بہاولپور آنے والی کوسٹروں اور اڈہ مالکان کے درمیان روز بروز بڑھتے ہوئے تنازعات نے مسافروں، خصوصاً طلبہ اور ملازمت پیشہ افراد کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ صبح کے اوقات میں طلبہ کے کالج جانے اور ملازمین کے دفاتر پہنچنے کا وقت ہوتا ہے، ایسے میں معمولی معاملات پر بحث و تکرار کے باعث مسافروں کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے۔

آج صبح بھی خان پور سے ایک طالب علم کو کوسٹر میں سوار کرنے پر اڈہ مالکان کی جانب سے اڈہ فیس کے معاملے پر بحث شروع ہوئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے تلخ کلامی تک جا پہنچی۔ اڈے سے ایک شخص کوسٹر کے ساتھ لٹک کر اندر آ گیا اور مسافروں کے سامنے نامناسب گفتگو شروع کر دی۔ بعد ازاں معاملہ مزید کشیدہ ہوا تو واہی حسین کے سٹاپ پر اپنے افراد کو موقع پر بلا کر ڈرائیور اور کنڈکٹر سے مارپیٹ کی گئی، جس کے باعث کوسٹر کافی دیر تک رکی رہی جبکہ مسافروں کو بھی بدتمیزی اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ صورتحال کسی صورت معمول کی بات نہیں ہونی چاہیے۔ انتظامیہ کو چاہیے کہ اڈہ مالکان اور کوسٹر مالکان کے درمیان اڈہ فیس، سٹاپ اور دیگر معاملات واضح طور پر طے کروائے اور اس حوالے سے ایک باقاعدہ طریقہ کار وضع کیا جائے۔

مسافروں کے ساتھ بدتمیزی، گاڑی روک کر لڑائی جھگڑا یا دفتری اوقات میں یہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ روزانہ کے ایسے تماشوں کا خاتمہ ضروری ہے تاکہ شہری بلا خوف و پریشانی اپنے تعلیمی اداروں اور دفاتر تک بروقت پہنچ سکیں۔

متعلقہ خبریں۔

بہاولپور: خاتون کے مبینہ قتل کا معمہ حل، شوہر اور بھائی گرفتار، لاش حاصل پور سے برآمد

بہاولپور: تھانہ عباس نگر پولیس کی بڑی کارروائی، اندھا ق-ت-ل ٹریس بہاولپور کے نواحی علاقے ڈیرہ بکھا، چک…

ByByMomina Fatima Oct 5, 2026

اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ: امارات نے فلائی دبئی کے شریک پائلٹ کو سزائے موت دینے کا فیصلہ کرلیا

امارات نے حال ہی میں اسرائیل جانے والی پروازمیں پیش آنیوالے واقعے پر فلائی دبئی کے شریک پائلٹ…

ByByMomina Fatima Oct 5, 2026

پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے بجائے مختلف آئینی اقدامات پر غور

اسلام آباد: وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مختلف آئینی…

ByByMomina Fatima Oct 5, 2026

اسلام آباد مارچ: قانون نافذ کرنے والے ادارے جدید ترین آلات سے لیس

اسلام آباد: متعدد ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے احتجاج کرنے والوں سے نمٹنے…

ByByMomina Fatima Oct 5, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top