• Home
  • Blog
  • نئی دہلی میں الیکشن کمیشن کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج، راہول گاندھی گرفتار، بعد ازاں رہا
Image

نئی دہلی میں الیکشن کمیشن کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج، راہول گاندھی گرفتار، بعد ازاں رہا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) — بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں الیکشن کمیشن کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران پولیس نے کانگریس رہنما راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی کو حراست میں لے لیا، تاہم کچھ دیر بعد دونوں کو رہا کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں ووٹر فہرستوں میں مبینہ تبدیلیوں کے خلاف احتجاج جاری ہے، جبکہ اپوزیشن جماعتیں چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

’’جنگ‘‘ کے مطابق راہول گاندھی، پریانکا گاندھی اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن کے دفتر تک احتجاجی مارچ کرنے کی کوشش کی۔

پولیس نے الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹرز کی جانب جانے والے راستے بند کر دیے، جس پر مظاہرین نے رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کی۔ اس دوران راہول گاندھی رکاوٹوں پر چڑھ گئے۔

پولیس نے مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی کو حراست میں لے لیا، تاہم تھوڑی دیر بعد دونوں کو رہا کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں۔

بھارتی گلوکار میکا سنگھ ایک بار پھر پاکستانی عوام کے حق میں بات کرتے ہوئے خبروں کی زینت بن گئے۔

حالیہ انٹرویو میں میکا سنگھ نے موسیقی کے ساتھ ساتھ سرحد پار موجود اپنے مداحوں کے بارے میں…

ByBySajid Ali Oct 6, 2026

پاکستان کی معیشت میں نمایاں بہتری، زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً 20 ارب ڈالر تک پہنچ گئے: قیصر احمد شیخ

جدہ (محمد اکرم اسد) — وفاقی وزیرِ سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اب…

ByBySajid Ali Oct 6, 2026

سعودی وزارتِ داخلہ نے شہریوں اور مقیم افراد کے لیے اہم انتباہ جاری کردیا

ریاض — سعودی وزارتِ داخلہ نے ملکی و غیر ملکی شہریوں کے لیے اہم اور ہنگامی انتباہ جاری…

ByBySajid Ali Oct 6, 2026

امریکا کی غیر ملکی مالیاتی اداروں کو ایران سے لین دین پر پابندیوں کی وارننگ

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) — امریکا نے غیر ملکی مالیاتی اداروں کو خبردار کیا ہے کہ ایران…

ByBySajid Ali Oct 6, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top