نائیجیریا کی ریاست اونڈو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں طیارے میں سوار تمام 32 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فوجی طیارے میں 25 مسافر اور عملے کے 7 ارکان سوار تھے۔ طیارہ گزشتہ روز بینن سٹی سے لاگوس جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا، جس کے نتیجے میں تمام افراد جان کی بازی ہار گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب نائیجیریا کے صدر بولا احمد تینوبو نے حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں صدر تینوبو نے کہا کہ یہ نائیجیریا کی مسلح افواج اور پوری قوم کے لیے انتہائی تکلیف دہ لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فضائیہ کے اہلکار ملک کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ اپنی جانیں خطرے میں ڈالتے ہیں اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔














