• Home
  • Blog
  • امریکا کی غیر ملکی مالیاتی اداروں کو ایران سے لین دین پر پابندیوں کی وارننگ
Image

امریکا کی غیر ملکی مالیاتی اداروں کو ایران سے لین دین پر پابندیوں کی وارننگ

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) — امریکا نے غیر ملکی مالیاتی اداروں کو خبردار کیا ہے کہ ایران یا اس کے بینکاری شعبے کے ساتھ کاروباری لین دین جاری رکھنے کی صورت میں انہیں امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ پابندیوں کی زد میں آنے والے ایرانی مالیاتی اداروں کے ساتھ لین دین کرنے والے غیر ملکی بینکوں کو بغیر پیشگی اطلاع کے کسی بھی وقت امریکی پابندیوں کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

واشنگٹن نے ایسے مالیاتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران سے متعلق لین دین اور کاروباری روابط فوری طور پر ختم کردیں۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان جاری تنازع کے باعث خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ ایران کی جوابی کارروائیوں کے اثرات خلیجی ممالک تک بھی پہنچے، جبکہ اہم تجارتی راستوں میں رکاوٹ کے باعث عالمی سطح پر توانائی اور کھاد کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

امریکا نے اگست کے آخر سے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کی کوششیں مزید تیز کردی ہیں اور اپنے اتحادیوں سمیت دیگر ممالک کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ کاروباری لین دین جاری رکھنے کی صورت میں انہیں ثانوی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

بھارتی گلوکار میکا سنگھ ایک بار پھر پاکستانی عوام کے حق میں بات کرتے ہوئے خبروں کی زینت بن گئے۔

حالیہ انٹرویو میں میکا سنگھ نے موسیقی کے ساتھ ساتھ سرحد پار موجود اپنے مداحوں کے بارے میں…

ByBySajid Ali Oct 6, 2026

پاکستان کی معیشت میں نمایاں بہتری، زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً 20 ارب ڈالر تک پہنچ گئے: قیصر احمد شیخ

جدہ (محمد اکرم اسد) — وفاقی وزیرِ سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اب…

ByBySajid Ali Oct 6, 2026

سعودی وزارتِ داخلہ نے شہریوں اور مقیم افراد کے لیے اہم انتباہ جاری کردیا

ریاض — سعودی وزارتِ داخلہ نے ملکی و غیر ملکی شہریوں کے لیے اہم اور ہنگامی انتباہ جاری…

ByBySajid Ali Oct 6, 2026

سعودی عرب نے ایشیائی ممالک کے لیے خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی

ریاض سعودی عرب نے نومبر کے لیے ایشیا کو فراہم کیے جانے والے خام تیل کی قیمتوں میں…

ByBySajid Ali Oct 6, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top